ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری انتہائی قابل افسوس ہے ، ڈاکٹرسلیم دانش، محمد اشفاق
ڈاکٹر عاصم پر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت ہونے سے قبل ہی حراست کے دوران ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنا کھلا ظلم اور ناانصافی کا بدترین عمل ہے ، ڈاکٹر سلیم دانش، محمد اشفاق
ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پر پوری پیپلزپارٹی کی جانب سے مجرمانہ خاموشی کے عمل سے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور رہنماؤں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے، ڈاکٹر سلیم دانش، محمد اشفاق
پیپلزپارٹی کے وڈیرانہ اور جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے کرپٹ رہنماؤں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے ڈاکٹرعاصم کو قربانی کا بکرا بنادیا ہے، ڈاکٹر سلیم دانش، محمد اشفاق
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رکن ڈاکٹرسلیم دانش اور ابتدائی دنوں کے سینئرترین کارکن ورہنما محمد اشفاق نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم پر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت ہونے سے قبل ہی حراست کے دوران ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنا کھلا ظلم اور ناانصافی کا بدترین عمل ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے مزید کہاکہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پر پوری پیپلزپارٹی کی جانب سے مجرمانہ خاموشی کے عمل سے ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور رہنماؤں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔ ڈاکٹر سلیم دانش اور محمد اشفاق نے آخر میں کہاکہ پیپلزپارٹی کے جانثار جیالے کھلے عام یہ کہہ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے وڈیرانہ اور جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے کرپٹ رہنماؤں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے ڈاکٹرعاصم کو قربانی کا بکرا بنادیا ہے ۔