Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہندوبرادری کے تہوار’’رکھشابندھن‘‘کے موقع پرایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے تحت’’ راکھی تہوار‘‘منایاگیا


ہندوبرادری کے تہوار’’رکھشابندھن‘‘کے موقع پرایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے تحت’’ راکھی تہوار‘‘منایاگیا
 Posted on: 8/29/2015
ہندوبرادری کے تہوار’’رکھشابندھن‘‘کے موقع پرایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے تحت’’ راکھی تہوار‘‘منایاگیا
ہندوخواتین نے راکھی کی رسم کے مطابق قائدتحریک الطاف حسین کے نام کی راکھیاں اراکین رابطہ کمیٹی کی کلائیوں پرباندھیں
یہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کی کامیابی ہے کہ تمام مذاہب اورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ گلدستے کی مانندایم کیوایم میں متحدو منظم ہیں،اراکین رابطہ کمیٹی
راکھی تہوارپرایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اورناانصافیوں کے خاتمے ،شہداء کے بلند درجات ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی اوراسیرکارکنان کی رہائی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں گئیں
کراچی: ۔۔۔۔29اگست 2015ء
ہندوبرادری کے تہوار’’رکھشابندھن‘‘کے موقع پرایم کیوایم اقلیتی امورکمیٹی کے تحت راکھی تہوارمنایاگیا۔اس سلسلے میں خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے راکھی کی رسم کے مطابق ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے نام کی ’’راکھیاں ‘‘رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سیدشاہدپاشاواراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ،اسلم خان آفریدی،شبیرقائم خانی،،کمال ملک،مطیع الرحمان جبکہ خواتین ارکان رابطہ کمیٹی زرین مجید اورراعناسیف زئی نے اقلیتی امورکمیٹی کے انچارج منوہرلعل اور جوائنٹ انچارج گردھاری لعل کی کلائیوں پرراکھیاں باندھیں۔ اس موقع پرراکھی بندھوانے والے اراکین رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ہندوبہنوں کو نیق (شگون) کے طورپران کے سروں پرڈوپٹے اوڑھائے اورمٹھائی اور نقدی بھی پیش کیں۔ اس موقع پرڈپٹی کنوینرواراکین رابطہ کمیٹی نے ہندوخواتین باجیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کی کامیابی ہے کہ آج ایم کیو ایم کی شکل میں تمام مذاہب ،مسالک ،عقائداورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک گلدستے کی مانند متحدومنظم اوریکجا ہیں ، قائدتحریک جناب الطاف حسین بلا تفریق رنگ ونسل ،زبان اورمذہب انسانیت کی خدمت کوعبادت سمجھتے ہیں اوریہی ان کادرس وتربیت ایم کیوایم ذمہ داران وکارکنان اورتمام نمائندوں کو ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین اسی طرح کاپاکستان چاہتے ہیں جس میں تمام مسالک، عقائد ، قومیتوں اورمذاہب کے ماننے والے عوام اپنے اپنے مذہبی اورثقافتی رسومات مکمل آزادی کے ساتھ مناسکیں۔انہوں نے ہندوبرادری کوقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے راکھی تہوارکی دلی مبارکباد پیش کی اورکہاکہ وہ اس موقع پرایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اورناانصافیوں کے خاتمے ،شہداء کے بلند درجات ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت واپسی اوراسیرکارکنان کی رہائی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔اس موقع پر پنڈت گوسوامی وجے مہاراج نے قائدتحریک الطاف حسین کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی پراتھنابھی کرائی۔

4/18/2024 3:10:08 PM