Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بزنس فورم کے رکن وممتازبزنس مین سیدآفتاب احمدکے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کازشدیداظہارمذمت


بزنس فورم کے رکن وممتازبزنس مین سیدآفتاب احمدکے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کازشدیداظہارمذمت
 Posted on: 8/29/2015
بزنس فورم کے رکن وممتازبزنس مین سیدآفتاب احمدکے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کازشدیداظہارمذمت
سیدآفتاب احمدکاقتل مہاجروں کی نسل کشی اورایم کیوایم کودیوارسے لگانے کی سازش کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی
سیدآفتاب احمدشہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے رابطہ کمیٹی کی دعا،اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار
سیدآفتاب احمدشہیدکوبعدنمازظہرسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،سی ای سی،منتخب نمائندوں اورذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کراچی: ۔۔۔۔29اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم بزنس فورم کے رکن وممتازبزنس مین سیدآفتاب احمد کے قاتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورمہاجروں کی نسل کشی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سیدآفتاب احمدکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹ آپریشن کے باوجوددہشت گردوں کی جانب سے سرعام شہریوں کوقتل و غارتگری کانشانہ بنانے کی کارروائیاں لمحہ فکریہ ہیں اور آپریشن شفافیت پرسوالیہ نشان ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہرمیں ٹارگٹ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کودیوارسے لگایا جارہاہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ ذمہ داران وکارکنان کوجھوٹے مقدمات میں بلاجوازگرفتارکرکے انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب شہرمیں موجوددہشت گردوں نے رینجرزاورپولیس کی ناک کی نیچے دہشت گردکابازارگرم کررکھاہے اورانہیں پکڑنے والاکوئی نہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے سیدآفتاب احمدکے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مقتول کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورانہیں صبرکی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس جوادخواجہ سے مطالبہ کیاکہ وہ کراچی میں ممتازبزنس مین سیدآفتاب احمدسمیت شہریوں کاٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم بزنس فورم کے کے رکن وممتازبزنس مین سیدآفتاب احمدشہیدکوآج سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہر جامعہ مسجدعسکری فورگلستان جوہرمیں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب،شبیراحمدقائم خانی،سی ای سی کے رکن یوسف شاہوانی،اراکین اسمبلی مزمل قریشی ،شیخ صلاح الدین،ایم کیوایم کے سیکٹرزویونٹ کمیٹی کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیز واقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

4/19/2024 9:22:02 AM