ایم کیوایم برنس فورم کے رکن سیدآفتاب احمدکے قتل پرایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن: ۔۔۔۔29اگست 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایم کیوایم بزنس فورم کے رکن وممتازبزنس مین سیدآفتاب احمدکے قتل پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سیدآفتاب احمدشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدآفتاب احمدشہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ وہمت دے۔(آمین)