ہندو ں کے مذہبی تہوار رکشا بندھن پر جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دلی مبارک باد
رکشا بندھن بھی محبت اور امن کی تعلیمات کا تہوار ہے، الطاف حسین
دنیا کا ہر مذہب آپس میں محبت کا درس دیتا ہے اور کسی بھی دوسرے انسان کو نا حق تکلیف پہنچانے سے روکتا ہے،الطاف حسین
ہندوبراردی اپنی مذہبی رسوما ت میں ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اورناانصافیوں کے خاتمے سمیت ملک کی بقاء وسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن: ۔۔۔۔29اگست 2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندوں کو ہندوبرادری کے مذہبی تہوار ’’رکشابندھن ‘‘ کی دلی مبارک باد دی ہے اورکہاہے کہ رکشابندھن بھی محبت اورامن کی تعلیمات کاتہوارہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب ایک دوسرے کے احترام اور آپس میں محبت کا درس دیتے ہیں اور کسی بھی دوسرے انسان کو نا حق تکلیف پہنچانے سے روکتا ہے۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم ہندو برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی مذہبی رسوما ت کی ادائیگی کے موقع پر ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم اورناانصافیوں کے خاتمے سمیت ملک کی بقاء وسلامتی اورقیام امن وبھائی چارگی کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔