ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم آرائیں کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ،الطاف حسین
لندن۔۔28اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم آرائیں ولد عبدالحمید آرائیں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔