Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 8/27/2015
کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے ذریعہ ایم کیوایم کی سیاسی او رسماجی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے ،رابطہ کمیٹی
حکومتی دعویٰ کے برعکس صرف ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے
اگر آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہے تو ایم کیوایم کے سواکسی سیاسی یامذہبی جماعت کے سربراہ کے گھر
یا مرکزی دفتر پر چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا؟
الطاف حسین کی رہائش گاہ پر نہ صرف دو بار چھاپہ مارا گیابلکہ ان کی ہمشیرہ سائرہ خاتون کے گھرپر بھی بلاجواز چھاپہ مارا گیا
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،صدر مملکت ممنون حسین اور چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کراچی میں آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی بلا جواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیں
لندن۔۔27اگست 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے ذریعہ ایم کیوایم کی سیاسی او رسماجی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رینجرز اہلکاروں نے ایم کیوایم لیاقت آباد یونٹ 164کے کارکنان شیخ ظہور ولد نورمحمد اور شیخ امیر ولد نور محمد جوکہ سگے بھائی ہیں ،کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا۔رینجرز اہلکاروں نے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 159 کے لاپتہ کارکن ندیم احمد خان کے بڑے بھائی اور ایم کیوایم کے کارکن جاوید احمد خان ولد انصار احمد خان کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اسی طرح رینجرزاہلکاروں نے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر یونٹ 4کے کارکن ارشد سعید ولد محمد نعیم کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیاجارہا ہے کہ کراچی آپر یشن مکمل طور پر غیر جانبدرانہ ہے لیکن حکومتی دعویٰ کے برعکس صرف ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے اور صرف ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو غیرقانونی طورپر گرفتارکیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر آپریشن صرف جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہے اور کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں کیاجارہا ہے تو پھر آج تک ایم کیوایم کے سواکسی سیاسی یامذہبی جماعت کے سربراہ کے گھر یا مرکزی دفتر پر چھاپہ کیوں نہیں مارا گیا، رینجرز کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر نہ صرف دو بار چھاپہ مارا گیابلکہ جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون کے گھرپر بھی چھاپہ مارا گیا ، چھاپے کے دوران ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں ، کارکنوں اور اہل محلہ کو غیرقانونی طورپر گرفتارکیاگیا اور کراچی بھر میں چھاپے گرفتاریوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،صدر مملکت ممنون حسین اور چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی بلا جواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہا کرایا جائے۔

12/9/2016 7:04:10 PM