Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نجی ٹی وی کودیئے گئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مذکورہ انٹرویو میں کوئی قابل اعتراض بات ثابت کردیں تو ایک کروڑ کا انعام دیا جائے گا ، رابطہ کمیٹی


نجی ٹی وی کودیئے گئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مذکورہ انٹرویو میں کوئی قابل اعتراض بات ثابت کردیں تو ایک کروڑ کا انعام دیا جائے گا ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/25/2015
نجی ٹی وی کودیئے گئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مذکورہ انٹرویو میں کوئی قابل اعتراض بات ثابت کردیں تو ایک کروڑ کا انعام دیا جائے گا ، رابطہ کمیٹی 
پیمرا کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب اور ریکارڈ
انٹرویو روک کر اظہار رائے اور اظہار خیا ل کی آزادی کی آئین شکنی کی گئی ہے ، رابطہ کمیٹی کی مذمت 
غریب و متوسط طبقے کے ہر دل عزیز قائد جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب 
اور ریکارڈ انٹرویو نشر کرنے پر پابندی صریحاً آئینی خلاف ورزی کی گئی ہے ، رابطہ کمیٹی 
جناب الطاف حسین کے اس انٹرویو کو سوشل میڈیا کی سائٹ پر جاری کئے جانے کے بعد لاکھوں 
افراد نے شیئر کیا اس انٹرویو کے نشر ہونے پر انتہائی خوشی اور مثبت رائے کا اظہار کیا ہے ، رابطہ کمیٹی 
عوام و کارکنان وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مذکورہ انٹرویو کو غور سے سنیں اور پڑھیں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی :25؍ اگست 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گذشتہ دنوں مقامی ٹی وی چینل کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے دیئے جانے والے ریکارڈٹ انٹرویو کو پیمرا کی جانب سے غیر قانونی طورپر پابندی کی وجہ سے ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جاسکا ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محترم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اس انٹرویو کو غور سے دیکھیں اور سنیں اور اس میں اس بات کی نشاندہی کریں کہ محترم قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کیا کسی طرح ملک کی سالمیت اور اس کیخلاف کوئی بات کی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دیئے گئے مذکورہ انٹرویو میں کوئی بھی قابل اعتراض بات اگر ثابت کردیں تو رابطہ کمیٹی اسے ایک کروڑ کا انعام بھی دیا جائے گا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کا براہ راست خطاب پر پابندی اور ریکارڈ انٹرویو روک کر پیمرا نے اظہار رائے اور اظہار خیال کی آزادی کی آئین شکنی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیمرا نے غریب و متوسط طبقے کے ہر دل عزیز قائد جناب الطاف حسین کے براہ راست خطاب اور ریکارڈ انٹرویو نشر کرنے پر پابندی جو صریحاًآئینی خلاف ورزی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اس انٹرویو کو سوشل میڈیا کی سائٹ پر جاری کیا گیا جسے لاکھوں افراد نے شیئر کیا اس انٹرویو کے نشر ہونے پر انتہائی خوشی اور مثبت رائے کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ مذکورہ انٹرویو میں قائد تحریک جناب الطاف حسین متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ میں رینجرز کے خلاف نہیں ہوں، میں نے پاک فوج کیلئے ریلی نکال کر لاکھوں کارکنوں سے پاک فوج کے لئے سیلوٹ دلوایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج میری اپنی فوج ہے ، آئیں فوجی ہمیں گلے لگائیں ، ہم صرف گلے نہیں ملائیں گے بلکہ پاکستان کی خاطر اس کی حفاظت کی خاطر اپنے گلے بھی دے دیں گے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ انٹرویو نے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کی دفاع کرنے والی فورسز سے کہا ہے کہ کوان کو چاہئے کہ جو سچے پاکستانی، جو پاکستان کی خاطر گھر بارآباؤ اجداد کی قبریں اور یادگاریں سب کچھ چھوڑ کے قربان کرکے 20لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کرکے آئیں انہیں گلے لگائیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا مذکورہ انٹرویو ایم کیو ایم کی آفیشل ویب سائٹ mqm.orgپر بھی اپ لوڈ کیا گیا ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین کا مذکورہ انٹرویو کی ہزاروں کی تعداد میں ڈی وی ڈی اور سی ڈی بنواکر ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان بھی روانہ کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کارکنان ، ہمدردوں اور پاکستان کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مذکورہ انٹرویو کو غور سے سنیں اور دیکھیں اور ایم کیو ایم مخالف قوتوں کے پروپیگنڈے کو ناکام بنادیں۔

4/20/2024 2:01:42 AM