Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے ٹائیگرونگ سے جسٹس وجیہہ الدین کو تحفظ فراہم کیا جائے، وسیم اختر


تحریک انصاف کے ٹائیگرونگ سے جسٹس وجیہہ الدین کو تحفظ فراہم کیا جائے، وسیم اختر
 Posted on: 8/23/2015
تحریک انصاف کے ٹائیگرونگ سے جسٹس وجیہہ الدین کو تحفظ فراہم کیا جائے، وسیم اختر
جسٹس وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط لکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، وسیم اختر
پی ٹی آئی کے سنجیدہ رہنماء اپنی جماعت کے ٹائیگروں کے دھمکی آمیز رویے کا نوٹس لیں،وسیم اختر
عمران خان کی اصولی مخالفت پر جسٹس وجہہ الدین کو ہراساں کیاجارہا ہے، وسیم اختر
کراچی ۔۔۔23،اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسابق رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹائیگر ونگ سے جسٹس وجیہہ الدین کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اصولی مخالفت پر جسٹس وجہہ الدین کو دھمکی آمیز خط لکھنے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس دھمکی آمیز رویے سے صاف ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کے عسکریت پسند عناصر مخالفت کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور اپنی ہی جماعت کے سینئر اور معزز رہنما جسٹس وجیہہ الدین تک کودھمکی آمیز خط لکھ کران کی زباں بندی کی کوشش کررہے ہیں ۔ وسیم اختر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سنجیدہ رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنی جماعت کے ٹائیگروں کے دھمکی آمیز رویے کا فوری نوٹس لیں ۔ وسیم اختر نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تحریک انصاف کے ٹائیگرونگ کی جانب سے جسٹس وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط کے ذریعہ ہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے، اس میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اورجسٹس وجیہہ الدین کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔

9/29/2016 6:48:49 PM