Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطا ف حسین کے براہِ راست خطاب اور ریکارڈ پروگراموں کو ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے غیر آئینی اقدام کے خلاف ایم کیوایم پنجاب کے زیراہتمام لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد


جناب الطا ف حسین کے براہِ راست خطاب اور ریکارڈ پروگراموں کو ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے غیر آئینی اقدام کے خلاف ایم کیوایم پنجاب کے زیراہتمام لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد
 Posted on: 8/23/2015
جناب الطا ف حسین کے براہِ راست خطاب اور ریکارڈ پروگراموں کو ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پرپیمرا کے غیر آئینی اقدام کے خلاف ایم کیوایم پنجاب کے زیراہتمام لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد
ایم کیوایم اسلام آباد کے تحت مظاہرہ پیمرا کے دفتر کے سامنے کیا گیا 
لاہوراور ملتان کے زیر اہتمام پریس کلبوں پر جبکہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ دفتر سے ریلی نکالی گئی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی گوجرانوالہ پریس کلب پہنچی 
ایم کیو ایم پشاور کے زیر اہتمام بھی پشاور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا
احتجاجی ریلی اور مظاہروں نے شرکاء نے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے حق میں اور پیمرا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی 
خطاب اور ریکارڈ پروگرام کو نشر کرنے پر پابندی عائد کرکے پیمرا نے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی 
دل آزاری کی ہے، مقررین کا احتجاجی ریلی اور مظاہروں سے خطاب 
کراچی ۔۔۔23، اگست2015ء 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کے براہِ راست خطاب اور ریکارڈ پروگراموں کو ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے کے پیمرا کے غیر آئینی اقدام کے خلاف ایم کیوایم پنجاب کے زیراہتمام لاہور ، ملتان ، گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اسلام آباد کے تحت جناب الطا ف حسین کی تقاریر پابندی عائد کرنے کے خلاف پیمرا کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی سربراہی ایم کیوایم پنجاب کے صدر سینیٹر میاں عتیق نے کی۔ ایم کیوایم لاہور کے تحت لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی سربراہی ایم کیوایم پنجاب کی سینٹرل ایڈ ہاک کمیٹی کے رکن میاں راشد نے کی ، ایم کیوایم ملتان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی سربراہی ملتان کے صدر فرقان مغل کی نے اسی طرح ایم کیوایم گجرانوازلہ کے تحت ضلعی دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی گجرانوالہ پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرین نے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ احتجاجی ریلی اور مظاہروں کے شرکاء پیمرا کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب اور ریکارڈ انٹرویوز کو نشر نہ کرنے کے خلاف زبردست نعرے بازی کررہے تھے اس موقع پرانہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی ۔ احتجاجی ریلیوں کے شرکاء نے پیمرا کے غیر قانونی اور غیرآئینی اقدام کے خلاف مذمتی بینرز اور پلے کارڈ بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ۔ایم کیو ایم پشاور کے زیر اہتمام بھی پشاور پریس کلب کے باہر پیمرا کے ناروا سلوک کے خلاف مظاہر ہ کیا گیا جس میں مقامی افراد شریک تھے۔ احتجاجی ریلی اور مظاہروں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پنجاب کے صدر سینیٹر میا ں عتیق ، لاہور کے صدر میاں راشد ، ملتان کے صدر فرقان مغل اور ڈسٹرکٹ گجرانوالہ کے صدر عبد الکریم ٹوکے نے کہاکہ پیمرا نے جناب الطا ف حسین کے خطاب اور ریکارڈ پروگرام کو نشر کرنے پر پابندی عائد کرکے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری کی ہے اور جب تک جناب الطاف حسین کے خطاب پر عائد غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی اٹھا ئی نہیں جاتی ہمارے احتجاج کا سلسلہ رکھاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پنجاب جناب الطاف حسین کی زبان بندی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی اور حکومتی دباؤ پر پیمرا کے ہتھکنڈوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ مقررین نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ جناب الطاف حسین کے خطاب اور ریکارڈ انٹرویو کو ٹیلی ویژن پر نشر نہ کرنے کے غیر آئینی فیصلے کو فی الفور واپس لیاجائے اور اظہار رائے کی آزادی پرعائد پابندی کو ختم کرکے دنیا بھرجناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کو مطمئن کیاجائے ۔ 


12/8/2016 12:02:18 AM