Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے فون پر گفتگو، استعفے کے معاملے پر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست


وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے فون پر گفتگو، استعفے کے معاملے پر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست
 Posted on: 8/22/2015
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے فون پر گفتگو، استعفے کے معاملے پر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست
ڈاکٹرفاروق ستار نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اختیارکئے جانے والے رویہ پرایم کیوایم کے شدیدتحفظات کااظہارکیا
حکومت ایم کیوایم کی جائز شکایات کودورکرے گی اوران کاازالہ کرے گی۔اسحاق ڈاراور مولانافضل الرحمن کی یقین دہانی
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی ڈاکٹرفاروق ستارسے دومرتبہ فون پر گفتگوکی
جمہوری نظام کیلئے مذاکرات کے عمل کے ذریعے شکایات کوسامنے رکھنا چاہیے۔خورشیدشاہ
سیدخورشیدشاہ نے اس دوران وزیرا عظم نوازشریف سے بھی رابطہ کیا
ڈاکٹرفاروق ستارنے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کے رویہ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا
کراچی ۔۔۔22، اگست2015ء
وفاقی وزیرخزانہ اورمسلم لیگ ن کے سینئررہنمااسحاق ڈار،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ نے آج ایم کیوایم کے رہنمااورقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستارسے فون پر رابطے کئے اوران سے استعفے کے معاملے پر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ۔آج دوپہروفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈاراورمولانافضل الرحمن نے ڈاکٹرفاروق ستارسے علیحدہ علیحدہ رابطے کئے۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اختیار کئے جانے والے رویہ پرایم کیوایم کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جس پر اسحاق ڈار اورمولانا فضل الرحمن نے ڈاکٹر فاروق ستارکویقین دلایا کہ حکومت ایم کیوایم کی جائز شکایات کودورکرے گی اوران کاازالہ کرے گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار سے دومرتبہ فون پر گفتگوکی اوران سے استعفے کے معاملے پر مذاکرات کاسلسلہ بحال کرنے کی درخواست کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے خورشید شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے رویہ پرتحفظات کااظہارکیا۔انہوں نے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے رویہ پر بھی اپنے شدیدتحفظات کااظہارکیا۔خورشیدشاہ نے ایم کیوایم کے مؤقف کودرست قرادیتے ہوئے کہاکہ جمہوری نظام کے لئے مذاکرات کے عمل کے ذریعے شکایات کوسامنے رکھنا چاہیے۔خورشیدشاہ نے اس دوران وزیرا عظم نوازشریف سے بھی رابطہ کیا ۔ 
English


12/8/2016 12:01:05 AM