Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے اظہارارائے کی آزادی سلب کئے جانے پرایم کیوایم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا


کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے اظہارارائے کی آزادی سلب کئے جانے پرایم کیوایم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
 Posted on: 8/21/2015
کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے اظہارارائے کی آزادی سلب کئے جانے پرایم کیوایم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا 
جہاں جہاں ایم کیوایم کے ساتھ ناانصافی ہوگی وہاں پر کراچی اور پاکستان کی صحافی برادری ان کے ساتھ ہوگی، شاہد غزالی 
کراچی ۔۔۔21، اگست2015ء 
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ایم کیوایم کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے موقع پر اسٹیج پر آکر کیا ۔ شاہد غزالی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمارے کام اور مشن میں بھر پور ساتھ دیا ہے اور جناب الطاف حسین نے ہمارے مسائل پر آواز اٹھائی اور مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہے ، اگرآج ایم کیوایم پر برا وقت ہے تو ہم حق وصداقت کی ہر تحریک کے ساتھ ہوتے ہیں اور جہاں جہاں ایم کیوایم کے ساتھ ناانصافی ہوگی وہاں پر کراچی اور پاکستان کی صحافی برادری ان کے ساتھ ہوگی اور ہم ایم کیوایم سے اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیج پرآئے ہیں اور پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ناانصافی کے خلاف بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔

12/9/2016 11:19:15 AM