Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی


وزیراعظم اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی
 Posted on: 8/20/2015
وزیراعظم اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی
ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں،وزیراعظم نے عبدالرشیدگوڈیل کوگلدستہ بھیجوایا 
کراچی:۔۔۔18؍اگست 2015ء 
وزیراعظم پاکستان اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی اوران صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے گزشتہ روزکراچی میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہونے والے ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی نجی اسپتال میں خیریت دریافت کی گئی اورانہیں گلدستہ بھجوایاگیا۔اس موقع پراسپتال میں موجودایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نے گلدستہ وصول کیااوروزیراعظم کاشکریہ ادا کیاجبکہ سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے ایم کیوایم کے رہنماء کوٹیلی فون کرکے عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفدنے نجی اسپتال کادورہ کیااوررکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔پی ٹی آئی کے وفدمیں رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان،فردوس نقوی اوردیگرشامل تھے۔اسی طرح پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزسعیدغنی اور یوسف بلوچ نے بھی کراچی کے نجی اسپتال کادورہ کرکے ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اسی طرح مختلف چینلزکے اینکرپرسن اورصحافیوں فریدرئیس،بتول راجپورت، شہزاداقبال،وسیم بادامی،عاصمہ شہرازی،مہرعباس،عین نواز،شمیشر،شفین جمال ، فواد انور ،مارخ،ندیم حسین اور دیگرپروڈسرحضرات نے بھی ٹیلی فون پرعبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیااورعبدالرشیدکے ڈرائیورعبدالمتعین کی شہادت پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔اس موقع پراسپتال میں موجودایم کیوایم کے رہنماؤں نے عیادت کرنے والے اورٹیلی فون کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں اورشخصیات کاشکریہ اداکیا

12/7/2016 10:19:49 AM