Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمن ، سینٹر تاج حیدر ، سینٹرحاجی عدیل ، غوث علی شاہ اور خرم نواز گنڈاپور، بشارت مرزا اور اقبال یوسف ڈاکٹر عارف علوی کا رکن رابطہ کمیٹی امین الحق ،ڈاکٹر فاروق ستاراور کنور نوید سے ٹیلی فون پر رابطہ

 Posted on: 8/19/2015

رکن قومی اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل کی خیریت دریافت اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مشکل کی اس گھڑی میں یاد رکھنے اوریکجہتی کا اظہارکرنے پر تما م افرادسے اظہار تشکر
کراچی۔۔۔۔19اگست2015
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر تاج حیدر ، عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹرحاجی عدیل ، پاکستان مسلم لیگ کے بزرگ سیاستدان غوث علی شاہ اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپورنے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار سے گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی اور سابق پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی جبکہ پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ بشارت مرزااور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل اقبال یوسف نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرہ ٹیلیفون کر کے رکن رابطہ کمیٹی امین الحق سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کی خیریت دریافت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے بھی حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید کو ٹیلی فون کرکے رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدکی خیریت دریافت کی اوران کے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس کو شہر کا امن سبوتاژکرنے کی سازش قرار دیا، ڈاکٹر عارف علوی نے حق پرست رکن اسمبلی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مشکل کی اس گھڑی میں یاد رکھنے اوریکجہتی کا اظہارکرنے پر تما م افراد کا شکریہ ادا کیا۔

9/29/2016 11:56:42 AM