Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبد الرحیم کی شہادت پر الطا ف حسین کااظہار افسوس


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبد الرحیم کی شہادت پر الطا ف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 8/18/2015
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبد الرحیم کی شہادت پر الطا ف حسین کااظہار افسوس 
عبد الرحیم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ایمبولینس تک پہنچے تو دہشت گردوں نے تعاقب کرکے ان پر دوبارہ گولیاں برسا دیں ، الطاف حسین 
عبد الرحیم شہید کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے ، الطا ف حسین 
لندن۔۔۔18،اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبد الرحیم شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ عبد الرحیم کو دہشت گردوں نے پہلے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا اور جب وہ شدید زخمی حالت میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ایمبولینس تک پہنچے تو دہشت گردوں نے ان کا تعاقب کرکے دوبارہ ان پر گولیاں برسا دیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ عبد الرحیم شہید کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے اور عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)

9/30/2016 3:21:16 AM