Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے سرکل انچارج عبدالرحیم کاسفاکانہ قتل قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے سرکل انچارج عبدالرحیم کاسفاکانہ قتل قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 8/18/2015
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے سرکل انچارج عبدالرحیم کاسفاکانہ قتل قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
حکومت اورقانون نافذکرنے والے ادارے شہرمیں قیام امن کے دعوے کررہے ہیں لیکن قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں
حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوتو گرفتا رکیاجارہاہے لیکن ہمارے شہید ذمہ داروں اور کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیا جارہا ہے
 عبدالرحیم شہید کے سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورقانون کے مطابق قرارواقعی سزادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 18 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کالعدم تنظیم کے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبدالرحیم کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عبدالرحیم آج ایم کیوایم کے شہیداورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کو نائن زیرو پرلے جانے کے سلسلے میں سرگرم تھے۔وہ اپنے آفس جارہے تھے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اردوچوک کے مقام پر دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں عبدالرحیم شدیدزخمی ہوگئے۔انہیں زخمی حالت میں ایمبولینس میں اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ دہشت گردوں نے ایمبولینس پر دوبارہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالرحیم موقع پر ہی شہیدہوگئے جبکہ ایمبولینس کاڈرائیوربھی شدید زخمی ہوگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اتوار16 اگست کو اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن اکرم شہیدخان کے بھائی نعمان خان کوبھی اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکردیاگیاتھا جب وہ مسجدسے نماز پڑھ کرگھرجارہے تھے ۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات میں ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے علاقے میں دہشت گردی کابازارگرم کررکھاہے۔ اس سے قبل بھی یہ دہشت گردعناصر اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کواسی طرح دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہیدکرچکے ہیں لیکن پولیس وانتظامیہ کے حکام کوان واقعات سے آگاہ کرنے کے باوجود ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوتوشہربھرسے گرفتا رکیاجارہاہے لیکن جودہشت گردایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو چن چن کرشہیدکررہے ہیں انہیں گرفتارنہیں کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ ایک طرف توحکومت اورقانون نافذکرنے والے ادارے شہر میں قیام امن کے بلند وبانگ دعوے کررہے ہیں لیکن دوسری طرف شہرمیں قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں مگرحکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے سرکل انچارج عبدالرحیم شہید کے سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورقانون کے مطابق قرارواقعی سزادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے عبدالرحیم شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالرحیم شہید کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔

10/1/2016 8:48:21 AM