Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سرکل انچارج عبدالرحیم کوشہیدکردیا


اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سرکل انچارج عبدالرحیم کوشہیدکردیا
 Posted on: 8/18/2015
اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سرکل انچارج عبدالرحیم کوشہیدکردیا
دہشت گردوں نے عبدالرحیم پر فائرنگ کی، انہیں زخمی حالت میں ایمبولینس میں اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ دہشت گردوں نے ایمبولینس پر دوبارہ فائرنگ کردی جس سے عبدالرحیم موقع پر ہی شہیدہوگئے جبکہ ایمبولینس کاڈرائیوربھی شدید زخمی ہوگیا 
اتوار16 اگست کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے ولایت علی شاہ کالونی میں ایم کیوایم کے کارکن اکرم شہیدخان کے بھائی نعمان خان کوبھی فائرنگ کرکے شہیدکردیاگیاتھا
کراچی ۔۔۔ 18 اگست 2015ء
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سرکل انچارج عبدالرحیم کوشہیدکردیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 124کے سرکل انچارج عبدالرحیم ولد معین الدین آج ایم کیوایم کے شہیداورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کو نائن زیرو پرلے جانے کے سلسلے میں سرگرم تھے۔بعدازاں وہ ڈی ایم سی ویسٹ میں واقع پر اپنے آفس جارہے تھے کہ اردوچوک کے مقام پر موٹرسائیکل پرسواردہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالرحیم شدیدزخمی ہوگئے۔ وہ شدیدزخمی حالت میں قریب ہی واقع چھیپاکے ایمبولینس سینٹر پہنچے ۔انہیں ایمبولینس میں اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ دہشت گردوں نے ایمبولینس پر دوبارہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالرحیم موقع پر ہی شہیدہوگئے جبکہ ایمبولینس کاڈرائیوربھی شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال لے جایاگیا۔عبدالرحیم شہیدکی عمر 30 سال تھی ۔ وہ شادی شدہ تھے اوران کے تین بچے ہیں۔واضح رہے کہ دوروزقبل بھی اتوار16 اگست کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے ولایت علی شاہ کالونی میں ایم کیوایم کے کارکن اکرم شہیدخان کے بھائی نعمان خان کوبھی اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا جب وہ علاقے میں واقع عثمانیہ مسجدسے نمازعشاء پڑھ کرگھرجارہے تھے ۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات میں ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے ۔ 

12/3/2016 3:40:38 AM