Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی اطلا ع ملتے ہی رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی اسپتال پہنچ گئے


ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی اطلا ع ملتے ہی رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی اسپتال پہنچ گئے
 Posted on: 8/18/2015
ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی اطلا ع ملتے ہی رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی اسپتال پہنچ گئے 
رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین اسمبلی کی رشیدگوڈیل کے اہل خانہ اور کارکنان کو دلاسہ دیا اور صبر کی تلقین کی 
رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کاروائی ہے، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین 
ایک ایسے موقع پر رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جب ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمن نائن زیرو پر مذاکرات کررہے تھے،سابق رکن قومی اسمبلی حیدر رضوی 
کراچی ۔۔۔18، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب ،شبیر قائم خانی محمد حسین حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست اراکین پارلیمنٹرین نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے سے ملاقات کی اور ان سے رشیدگوڈیل کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور عملے کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ رشید گوڈیل کی زندگی بچانے کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے اس موقع پر رشیدگوڈیل کے اہل خانہ اور کارکنان سے بھی ملاقات کی اور انہیں دلاسی دیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین پارلیمنٹرین نے رشید گوڈیل کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ 
دریں اثناء اسپتال کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہاکہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کاروائی ہے اور ملک میں سیاسی و جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لاکھوں ووٹوں سے منتخب ہونے والے نمائندے جب کراچی میں محفوظ نہیں تو امن و امان کے دعوؤں کی سچائی کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ دریں اثناء سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے اسپتال کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشید گوڈیل کو جو گولیاں لگیں ہیں اس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہے اور ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایسے موقع پر رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جب ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر ثالث کا کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمن نائن زیرو پر مذاکرات کررہے تھے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رشید گوڈیل کو صحت وتندرستی عطا فرمائے ۔


9/29/2016 1:41:26 PM