Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرقہ پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے شہید کارکن اکرام خان کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


فرقہ پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے شہید کارکن اکرام خان کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 8/17/2015
فرقہ پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے شہید کارکن اکرام خان کے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
نعمان خان شہید قریبی مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے فرقہ پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ، رابطہ کمیٹی 
شہر میں فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں اور معصوم و بے گناہ افراد کو فائرنگ کرکے بیدردی 
سے قتل کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قانون نافذ کرنے والے داروں نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے ایم کیوایم 
جیسی پرامن سیاسی اور جمہوری جماعت کو بلاوجہ اور غیرقانونی طور پر اپنی فہرست میں سب سے اوپر شامل کیا ہوا ہے، رابطہ کمیٹی 
نعمان خان شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ، سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔17، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فرقہ پرست تنظیم کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے شہید کارکن اکرام خان کے چھوٹے بھائی نعمان خان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نعمان خان شہید قریبی مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ فرقہ پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے جبکہ نعمان خان شہید کے بڑے بھائی اکرام خان شہید کو بھی گزشتہ برسوں ان ہی فرقہ پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں فرقہ پرست کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں اور معصوم و بے گناہ افراد کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کررہے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی سرکوبی کے بجائے ایم کیوایم جیسی پرامن سیاسی اور جمہوری جماعت کو بلاوجہ اور غیرقانونی طور پر اپنی فہرست میں سب سے اوپر شامل کیا ہوا ہے اور اس کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بے دریغ گرفتاریاں کی جارہی ہیں ، عدالتوں میں کارکنان کو پیش کرنے کے بجائے ان کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ، حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ایم کیوایم کا کارکن ہونا تک جرم بنا دیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم شہر کی واحد منتخب نمائندہ جماعت ہے لیکن امن وامان کے حوالے سے ایم کیوایم کے تحفظات کو ترجیح نہ دینا نہ صرف عوامی مینڈیٹ توہین ہے بلکہ ایم کیوایم کا سیاسی استحصال کرنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں تو قاتلوں کو تلاش کیاجارہا ہے اور اس کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر ، کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے نعمان خان شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی نوید مختار سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے شہید کارکن اکرام خان کے چھوٹے بھائی نعمان خان کے سفاکانہ قتل میں ملوث فرقہ پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہر میں قیام امن کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف بھی عملی اور سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ 

12/11/2016 12:02:34 AM