Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔الطاف حسین


پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 8/16/2015
پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے۔الطاف حسین
شجاع خانزادہ کی شہادت پراہل پنجاب ہی نہیں پورے ملک کے امن پسندعوام کوشدیددکھ اورافسوس ہواہے
دہشت گردوں نے جس طرح آج پنجاب کے وزیرداخلہ کونشانہ بنایاہے وہ انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے
دہشت گردپاکستا ن کوغیرمستحکم کرنے کیلئے ہرشہرمیں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں ۔ الطاف حسین
دہشت گرد ی اورانتہاپسندی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل کرناہوگا۔
حکومت، اپوزیشن، تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اورملک بھرکے عوام دہشت گردی اورانتہاپسندی کو جڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے اتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں۔ الطاف حسین
شجاع خانزادہ کی شہادت پر وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحکومت پنجاب اورجاں بحق
ہونیوالوں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 16 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اٹک میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ میں وزیرداخلہ شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی سمیت کئی افراد کے شہید ہونے اور متعدد افرادکے شدیدزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے جس پراہل پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے امن پسندعوام کوشدیددکھ اورافسوس ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے جس طرح آج پنجاب کے وزیرداخلہ کونشانہ بنایاہے وہ انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے جس سے پتہ چلتاہے کہ پنجاب سمیت پوراملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اوردہشت گردپاکستا ن کوغیرمستحکم کرنے کیلئے ہرشہرمیں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گرد ی اورانتہاپسندی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال اس امرکاتقاضہ کرتی ہے کہ حکومت، اپوزیشن، تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اورملک بھرکے عوام دہشت گردی کے خلاف متحدہوجائیں اور دہشت گردی اورانتہاپسندی کوملک سے جڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے اتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے خودکش دھماکے میں وزیرداخلہ شجاع خانزادہ اورمتعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے شجاع خانزادہ کی شہادت پر وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اورحکومت پنجاب سے بھی دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگرافراد کی صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔
English

4/23/2024 6:44:03 AM