Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملیر سعود آباد اور بی ایریا کے علاقوں میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کے پولیس کی سرپرستی میں داخلے اور قبضہ کانوٹس لیاجائے، کور کمانڈ کراچی نوید مختار سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ


ملیر سعود آباد اور بی ایریا کے علاقوں میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کے پولیس کی سرپرستی میں داخلے اور قبضہ کانوٹس لیاجائے، کور کمانڈ کراچی نوید مختار سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
 Posted on: 8/15/2015
ملیر سعود آباد اور بی ایریا کے علاقوں میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کے پولیس کی سرپرستی میں داخلے اور قبضہ کانوٹس لیاجائے، کور کمانڈ کراچی نوید مختار سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو ایک مرتبہ پھر سرکاری سرپرستی میں لانا اور قبضے کرانا ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے، رابطہ کمیٹی 
جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد سرکاری سرپرستی میں علاقوں میں مورچہ بندی کرکے بیٹھ گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
حقیقی دہشت گردوں نے ملیر کے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے اور دکانداروں کو سامان اور کھانے تک کے پیسے نہیں دیئے جارہے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
کور کمانڈر کراچی نوید مختار ملیر کے علاقوں سے حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرائیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔15، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کور کمانڈر کراچی نوید مختار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملیر سعود آباد اور بی ایریا کے علاقوں میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کے پولیس کی سرپرستی میں داخلے اور قبضہ کا نوٹس لیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو ایک مرتبہ پھر سرکاری سرپرستی میں لانا اور قبضے کرانا ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملیر کے علاقے S-Iسعودآباد میں 40سے 50حقیقی دہشت گرد جدید آتشی ہتھیاروں کے ساتھ اور پولیس کی سرپرستی میں داخل ہوئے اور علاقے میں مورچہ بندی کرکے بیٹھ گئے ۔ اسی طرح ملیر کے علاقے بی ایریا میں بھی حقیقی دہشت گردوں نے سرکاری سرپرستی میں قبضہ کرلیا ہے اور ان علاقوں کے عوام کا حقیقی دہشت گردوں نے جینا دوبھر کررکھا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گردوں کے داخلے کے خلاف علاقے کے مکینوں نے احتجاج بھی کیا لیکن حقیقی دہشت گردوں نے اس موقع پر فائرنگ شروع کردی اور پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے حقیقی دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو جس طرح سے سرکاری سرپرستی میں مختلف علاقوں میں قبضہ کرائے جارہے ہیں اس نے ماضی کے واقعات کی یاد تازہ کردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گرد ملیر میں مارکیٹوں ، بازاروں اور کیٹرنگ کے دکاندار سے سامان لے رہے ہیں اور کھانا بنوا رہے ہیں اور پیسے بھی نہیں دے رہے ہیں ، حقیقی دہشت گردوں کے داخلے اور قبضہ کی شکایات سے ملیر کے عوام نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو فون کرکے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حقیقی دہشت گرد اسلحہ کے زور پر کھلی بد معاشی کررہے ہیں اور علاقے کے جرائم پیشہ افراد سے اربطے کرکے انہیں ایم کیوایم کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کور کمانڈر کراچی نوید مختار سے مطالبہ کیا کہ ملیر کے علاقوں سے حقیقی دہشت گردوں کا اسلحہ کے زور اور سرکاری سرپرستی میں قبضہ فی الفور ختم کرایاجائے اور علاقے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فی الفور مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائیں ۔ 

9/27/2016 7:07:43 AM