Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سربراہی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لانڈھی سیکٹرآفس سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی،


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سربراہی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لانڈھی سیکٹرآفس سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی،
 Posted on: 8/14/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سربراہی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لانڈھی سیکٹرآفس سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی،
جشن آزادی ریلی کا لانڈھی کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر گشت، علاقے کے عوام کا زبردست خیرمقدم 
ریلی کے شرکاء نے پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ اورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویراٹھارکھی تھیں
ریلی میں شریک نوجوان پاکستان زندہ باد،قائد اعظم زندہ باد کے ساتھ ساتھ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے رہے
کراچی ۔۔۔۔14اگست2015
متحدہ قومی موومنٹ لانڈھی سیکٹر کے زیر اہتمام ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی سربراہی میں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار آزادی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر کے کارکنان کے علاوہ حق پرست عوام بالخصوص نوجوانوں اورخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جشن آزادی ریلی لانڈھی سیکٹرآفس سے شروع ہوئی جو مختلف علاقوں اورشاہراہوں سے گشت کرتی ہوئی سیکٹرآفس پراختتام پذیرہوئی،ایم کیوایم کی جانب سے نکلنے والی شاندار ریلی کالانڈھی کے عوام نے زبردست خیرمقدم کیااورایم کیوایم پراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیا۔جشن آزادی ریلی جس جس علاقے سے گذری وہاں کے بزرگوں نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی جبکہ نوجوان پاکستان زندہ باد اورقائد اعظم زندہ باد کے ساتھ ساتھ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ریلی کے شرکاء کا استقبال کیا اور اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہارکیا اور ریلی کے ساتھ شامل ہوکراپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ، اس موقع پرجشن آزادی ریلی کے شرکاء کا جوش و خروش دیدنی تھا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ اورقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویراٹھارکھی تھیں اوران کی جانب سے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جاتے رہے ہیں جس کاسلسلہ ریلی کے اختتام تک جاری رہا۔
 
                   
تصاویر


9/27/2016 3:38:49 PM