Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ


وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے الطاف حسین کا مطالبہ
 Posted on: 8/14/2015
سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کے قبضہ کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ
حقیقی دہشت گردوں نے سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں لانڈھی کے علاقے میں قبضہ کرلیا ہے، الطاف حسین
جشن آزادی منانے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کو گرفتارکیاجارہا ہے ، الطاف حسین
ارباب اختیارواقتدار وعدے کے مطابق لانڈھی کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اورعلاقوں سے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں میں حقیقی دہشت گردوں کے قبضہ کا نوٹس لیا جائے ۔ رات گئے نجی ٹیلی ویژن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پر میں ایک افسوسناک بات وزیراعظم محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ملک بھر کے عوام کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ جب سے ایم کیوایم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم اسمبلیوں میں رہیں یا نہ رہیں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، صبح سے ہی لانڈھی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں، صبح دوکارکنان کوگرفتارکیاگیا جبکہ شام کو جشن آزادی کی تقریب کی تیاری کرنے والے ایم کیوایم کے سات ذمہ داروں اورکارکنوں کو گرفتارکرلیاگیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سرکاری اہلکار جب ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرنے پہنچے تو حقیقی دہشت گرد نہ صرف ان کے ساتھ تھے بلکہ وہ سرکاری اہلکاروں کے ہیڈکوارٹرمیں بھی موجود تھے ۔ حقیقی دہشت گردوں نے سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی میں لانڈھی کے علاقے میں قبضہ کرلیا ہے اور وہاں اپنے مورچے بنالیے ہیں، یہ جرائم پیشہ عناصر ایم کیوایم کے کارکنان کوگرفتارکروارہے ہیں اور علاقے کے عوام سے زبردستی کھانا اورچائے مانگ کر انہیں پریشان بھی کررہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اورچیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ وہ وعدے کے مطابق لانڈھی کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور علاقوں سے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرائیں۔

12/7/2016 11:59:26 PM