Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کا 68واں یو م آزادی ، ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں پروقار پروگرام کا انعقاد


پاکستان کا 68واں یو م آزادی ، ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں پروقار پروگرام کا انعقاد
 Posted on: 8/13/2015
پاکستان کا 68واں یو م آزادی ، ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں پروقار پروگرام کا انعقاد
جناح گراؤنڈ میں قومی پرچموں کی بہار ، بچوں ، نوجوانوں اور خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت ،قومی ترانوں پر رقص
رابطہ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کی جانب سے عوام میں قومی پرچم ، کیک، بیجز تقسیم اور پاکستان زند ہ آباد کا نعرہ بلند کیا
کراچی۔۔۔13اگست 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاکستان کے 68ویں یو م آزادی پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پر وقار ورائٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، نوجوانوں ، بزرگوں ، بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم کی جانب سے جناح گراؤنڈ میں پاکستان کے قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا جبکہ گراؤنڈ کے درمیا ن دیو قامت اسٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر نصب مین اسکرین پرپاکستان کے نقشے کے دونوں جانب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور جناب الطاف حسین کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں جبکہ اسکرین پر تمام ہم وطنوں کو ۶۸ ویں یوم آزادی کی مبارک باد کے کلمات جلی حروف میں درج کئے گئے تھے ۔ورائٹی پروگرام کے دوران ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے عوام کے درمیان جاکر انہیں قومی پرچموں اور بیجز کا تحفہ پیش کیا اور عوام کے ہمراہ پاکستان زند آبادد ۔۔۔کے نعرے بلند کئے جبکہ 12بجتے ہی شاندار آتش باز ی کا مظاہر کیا گیا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا جس پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی ، کارکنان اور ذمہ داران احتراماً اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے جبکہ رابطہ کمیٹی اراکین نے پاکستان کے68ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور عوام میں تقسیم کیا۔ورائٹی پروگرام میں ملک کے معروف گلوکار محمد ابراہیم ،حسن جہانگیر، شان جے،امبر انصاری و دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے عوام سے خوب داد سمیٹی ۔ ورائٹی پروگرام رات گئے تک جاری رہا جس میں نوجوان قومی ترانوں پر والہانہ رقص کرتے رہے اور جشن آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔ورائٹی پروگرام میں شریک بچوں اور نوجوانوں نے اپنے چہروں پر پاکستان اور ایم کیوایم کے پرچموں کی پینٹنگز بنوائیں اور جبکہ خواتین اور لڑکیوں نے پاکستان کے قومی پرچم کے رنگ سے مطابقت رکھنے والی ہری اور سفید چوڑیاں اور بیجز پہن پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ ورائٹی پروگرام رات گئے تک جاری رہا ۔



12/5/2016 12:38:25 PM