Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آزاد ی کے حصول کیلئے جدوجہدکرنے والوں کی قربانیوں کااحترام کرناچاہیے۔الطاف حسین


آزاد ی کے حصول کیلئے جدوجہدکرنے والوں کی قربانیوں کااحترام کرناچاہیے۔الطاف حسین
 Posted on: 8/13/2015
آزاد ی کے حصول کیلئے جدوجہدکرنے والوں کی قربانیوں کااحترام کرناچاہیے۔الطاف حسین
تمام قومیتوں، نسلی ولسانی اکائیوں،فقہوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کو ان کے جائزحقوق دیئے جائیں
عوام کی محرومی دور کی جائے اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے ، اسی صورت میں ایک قوم کاتصور پروان چڑھ سکتاہے
پاکستان کے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپیغام، تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد
لندن ۔۔۔ 13، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام اہل وطن کو پاکستان کے 68ویں یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہوتی ہے ،ہمیں آزادی کی قدرکرناچاہیے۔پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی جانوں کی قربانیوں کے بعدوجودمیں آیاہے اورہمیں آزاد ی کے حصول کیلئے جدوجہدکرنے اورقربانیاں دینے والوں کی قربانیوں کااحترام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آج جن چیلنجزسے دوچارہے اس کاتقاضہ ہے کہ تمام قومیتوں، نسلی ولسانی اکائیوں،فقہوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کے ساتھ انصاف کیاجائے ،انہیں ان کے جائزحقوق دیئے جائیں ، ان کی محرومی دور کی جائے اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے ، اسی صورت میں ایک قوم کاتصور پروان چڑھ سکتاہے اور ملک میں قومی یکجہتی پیدا ہوسکتی ہے۔ 

9/25/2016 5:35:06 AM