Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان کا 68واںیوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے 13اگست جمعرات اور 14اگست جمعہ کو بڑا اجتماعات منعقد ہوں گے


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان کا 68واںیوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے 13اگست جمعرات اور 14اگست جمعہ کو بڑا اجتماعات منعقد ہوں گے
 Posted on: 8/12/2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان کا 68واںیوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے 13اگست جمعرات اور 14اگست جمعہ کو بڑا اجتماعات منعقد ہوں گے
جشن آزادی کے اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان کی تیاریاں زبردست جوش وخروش جاری ، 
جنا ح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کی مناسبت سے دلفریب اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے 
اجتماع کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں کو سبز ہلالی پرچم اور ایم کیوایم کے پرچموں سے سجا دیا گیا 
جب سے ایم کیوایم قائم ہوئی ہے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ہریوم آزادی کی صبح پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرایاجاتا ہے
لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم پر غداری اور ملک دشمنی کے بے بنیاد الزامات لگائے جاتے ہیں ، رابطہ کمیٹی اراکین کی گفتگو 
کراچی ۔۔۔12، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان کا 68ویں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں کل 13اگست جمعرات اور 14اگست جمعہ کو دو روزہ بڑا اجتماع منعقد ہوگا ۔ جشن آزادی کے اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے اور جناح گراؤنڈ عزیز آباد اور اطراف کے علاقوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور ایم کیوایم کے سہ رنگی پرچموں سے سجایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کی مناسبت سے دلفریب اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے ، اسٹیج کی جگہ کا تعین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے گزشتہ روز جناح گراؤنڈ کے دورے کے دوران کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے جشن آزادی کے اجتماع کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا اور اجتماع کی تیاریوں میں مصروف کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یم کیوایم جشن آزادی جس شایان شان طریقے سے منا رہی ہے وہ اس کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو عناصر آج ایم کیوایم کوجرائم ، بھتہ خوری کے الزامات کے طوق پہنا رہے ہیں وہ اس بات کا جواب دیں کہ تمام تر مظالم ،ماورائے عدالت قتل اور ظلم و ستم کے باوجود ایم کیوایم جشن آزادی شایان شان طریقے سے کیوں منا رہی ہے ؟۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم قائم ہوئی ہے کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ہر جشن آزادی کی صبح پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کی پرچم کشائی کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم پر غداری اور ملک دشمنی کے الزامات لگائے جاتے ہیں، کیا ہر سال پاکستان کے پرچم کی پرچم کشائی کرنا جرم ہے ؟ جو ایم کیوایم کو انڈیا اوررا کے ایجنٹ ہونے کے سرٹیفکیٹ دیئے جاتے ہیں ۔ایم کیوایم کی حب الوطنی پر شک کرنے والے اور بیہودہ تجزیئے کرنے والے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور محب وطن شہریوں اور ایم کیوایم جیسی پرامن اور سیاسی جمہوری جماعت کے خلاف اپنی سازشوں کا سلسلہ بند کردیں کیونکہ اسی میں قوم کی بھلائی اورپاکستان کا تابناک مستقبل پنہاں ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ جشن آزادی کا شاندار اجتماع ثابت کردے گا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین سچے پاکستانی اور ایم کیوایم ایک محب وطن جماعت ہے اور اس کے خلاف ہونے والے تمام پروپیگنڈے گھناؤنی سازش کا حصہ ہیں جو ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوں گے ۔ 

9/27/2016 10:28:24 PM