Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماورائے عدالت قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک


ماورائے عدالت قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک
 Posted on: 8/12/2015
ماورائے عدالت قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک
محمدہاشم شہیدکی نمازجنازہ شہداء اردومسجدلیاقت آبادنمبردس کے سامنے اداکی گئی
نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،سی ای سی کے انچارج واراکین،سابق اراکین سندھ اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگزاورشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان،ہمدردوں اور شہیدکے بیٹوں،بھائی اوردیگرعزیزواقارب کی شرکت 
نام نہادکراچی آپریشن نے ہمارے درینہ کارکن محمدہاشم کوبھی ہم سے جداکردیا،وسیم اختر
کراچی آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے 40سے زائدکارکنان ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں
150سے زائدکارکنان آج بھی لاپتہ ہیں اورہزاروں کی تعدادمیں کارکنان گرفتارکیے جاچکے ہیں
ہومن رائٹس ،انسانی حقوق کی دیگرتنظیمیں اورتجزیہ نگاربھی اس بات کابرملااظہارکررہی ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے 
محمدہاشم شہیدکی تدفین کے بعدشہیدکے بھائی صلاح الدین اوراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ وسیم اخترکی میڈیاسے گفتگو 
کراچی:۔۔۔12، اگست2015ء 
ماورائے عدالت قتل کیے گئے متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے رکن محمدہاشم شہیدکوایدھی قبرستان جامشوروسے قبرکشائی کے بعدکراچی میں عزیزآبادکے شہداء قبرستان یٰسین آباد میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ شہداء اردومسجدلیاقت آبادنمبردس کے سامنے اداکی گئی۔اس موقع پرممتازعالم دین مولانافیروزالدین رحمانی نے محمد ہاشم شہیدکی نمازجنازہ اداکرائی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کہف الوریٰ، اسلم آفریدی،گلفرازخان خٹک،عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ،سیدامین الحق،مطیع الرحمن،کمال ملک،اقبال مقدم،ایم کیوایم سی ای سی کے انچارج وسیم اخترواراکین،سابق اراکین سندھ اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگزاورشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان،ہمدردوں اورمحمدہاشم شہیدکے بیٹوں،بھائی اوردیگرعزیزواقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اور شہید محمد ہاشم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔بعدازاں شہیدکاجسدخاکی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس ،میت بسوں کے ہمراہ ان کی آخری آرام گاہ شہداء قبرستان لیجایا گیا جہاں محمدہاشم شہیدکی تدفین عمل میں لائی گئی اورشہیدکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔دریں اثناء ایم کیوایم سی ای سی کے انچارج وسیم اخترنے محمدہاشم شہیدکے بھائی صلاح الدین اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہادکراچی آپریشن نے ہمارے درینہ کارکن محمدہاشم کوبھی ہم سے جداکردیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم گذشتہ دو سالوں سے چیخ چیخ کرکہہ رہے ہیں کہ کراچی آپریشن کی آڑمیں ہمارے کارکنان ماورائے عدالت قتل کیے جارہے ہیں جبکہ گرفتارکارکنان کوبدترین انسانیت سوز تشددکانشانہ بنایاجارہاہے جس کی ایک مثال محمدہاشم کی ماورائے عدالت شہادت کی شکل میں سب کے سامنے ہے جنہیں6مئی کونائن زیروسے گھرجاتے ہوئے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتارکیاگیاتھااوردوماہ تک انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکرانتہائی بے دردی سے قتل کردیااوران کی لاش جامشوروبائی پاس کے قریب پھینک دی جہاں ایدھی والوں نے انہیں لاوارث قراردیکرایدھی قبرستان نوری آباد میں دفنادیا تھا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ آپریشن کے دوران ہمارے40سے زائدکارکنان کوگرفتاری کے بعدبہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے جبکہ 150سے زائد کارکنان آج بھی لاپتہ ہیں اورہزاروں کی تعدادمیں کارکنان گرفتارکیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کیساآپریشن ہے جہاں بے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے ایم کیوایم نے ایسے آپریشن کامطالبہ کیااورنہ ہی اس کی حمایت کی بلکہ ایم کیوایم اس آپریشن کے خلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہومن رائٹس اور انسانی حقوق کی دیگرتنظیمیں اورتجزیہ نگاربھی اس بات کابرملااظہارکررہی ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اورایم کیوایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ محمدہاشم کی شہادت کی تحقیقات بین القوامی تحقیقاتی اداروں سے کرائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی رینجرزایم کیوایم کے کارکنان کے قاتلوں کوبھی گرفتار کریں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی میں کارکنان وعوام پرڈھاے جانے والے ظلم وستم کی پاداش میں ایم کیوایم احتجاجاًسینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلیوں سے باہرآچکی ہے اوراس کے تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کروادیئے ہیں۔انہوں نے محمدہاشم شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورکرتے ہوئے دعاکی ۔















تصاویر

12/7/2016 8:06:43 PM