Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام 13اور14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شایانِ شان طریقے جشن آزادی منانے کے اعلان کے بعدکارکنان وحق پرست عوام میں جوش وخروش


ایم کیوایم کے زیر اہتمام 13اور14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شایانِ شان طریقے جشن آزادی منانے کے اعلان کے بعدکارکنان وحق پرست عوام میں جوش وخروش
 Posted on: 8/11/2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 13اور14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شایانِ شان طریقے جشن آزادی منانے کے اعلان کے بعدکارکنان وحق پرست عوام میں جوش وخروش 
ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں دوروزہ جشن آزادی اجتماع کی تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے
کراچی ۔۔۔11، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کے زیر اہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی جوش و خرو ش اوربھرپورشایان شان طریقے سے منانے کے اعلان کے بعدایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے جشن آزادی کی تیاریوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ ایم کیوایم کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی بھرپورطریقے سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں 13اور 14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کادو روزہ اجتماع منعقد ہوگا جبکہ ایم کیوایم کے تحت ملک بھر میں بھی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منعقد کی جائیں گی اورگلی گلی شہرشہرریلیاں نکالی جائینگی۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں قائدتحریک الطا ف حسین کے واضح اعلان کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کے صدرات میں گزشتہ روز ایم کیوایم کے شعبہ جات اور ونگز کا ایک اہم اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوچکاہے جس میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد منعقد ہونے والے جشن آزادی کے دو روزہ اجتماع کے انعقاد کیلئے شعبہ جات اور ونگز کے اراکین پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جبکہ کمیٹیوں کے اراکین نے جشن آزادی کے اجتماع کی تیاریاں اور انتظامات جوش و خروش کے ساتھ شروع کردیئے ہیں ۔ 

5/8/2024 2:18:29 PM