Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام 13اور14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کا دو روزہ شاندار اجتماع منعقد ہوگا


ایم کیوایم کے زیر اہتمام 13اور14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کا دو روزہ شاندار اجتماع منعقد ہوگا
 Posted on: 8/10/2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 13اور14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کا دو روزہ شاندار اجتماع منعقد ہوگا
جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کی سربراہی میں شعبہ جات اور ونگز کا اجلاس
اجلاس میں جشن آزادی کے دو روزہ اجتماع کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دیکر اجتماع کی تیاریاں شروع کردی گئیں 
حق پرست عوام پاکستان کا 68واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا کر ایم کیوایم دشمن اور مخالف عناصر کے جھوٹے ، منفی اور بے ہیودہ الزامات کا جواب دیکر ان کے منہ بند کردیں اور اپنی حب الوطنی کو دنیا پر واضح کردیں، رابطہ کمیٹی اراکین کا اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔10، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی جوش و خرو ش سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں 13اور 14اگست کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جشن آزادی کا دو روزہ اجتماع منعقد ہوگا جبکہ ایم کیوایم کے تحت ملک بھر میں بھی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منعقد کی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کے شعبہ جات اور ونگز کا ایک اجلاس خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کی ۔ اجلاس میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد منعقد ہونے والے جشن آزادی کے دو روزہ اجتماع کے انعقاد کیلئے شعبہ جات اور ونگز کے اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جبکہ کمیٹیوں کے اراکین نے جشن آزادی کے اجتماع کی تیاریاں اور انتظامات جوش و خروش کے ساتھ شروع کردیئے ہیں ۔ قبل ازیں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن اور محب وطن سیاسی اور جمہوری جماعت ہے اور جشن آزادی کی تقریبات ایم کیوایم کی پاکستان اور اس کے عوام سے محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ جشن آزادی کے اجتماع کے سلسلے میں فعال ترین کردار ادا کریں اور حق پرست پاکستان کا 68واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منا کر ایم کیوایم دشمن اور مخالف عناصر کے جھوٹے ، منفی اور بے ہیودہ الزامات کا جواب دیکر ان کے منہ بند کردیں اور اپنی حب الوطنی کو دنیا پر واضح کردیں۔ 

10/1/2016 5:18:27 PM