Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم نے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکی جانب سے محمدہاشم کے قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کافیصلہ واپس لے لیا
Posted on: 8/10/2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ، ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبرکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن
محمدہاشم کے قتل کے بارے میں جاری کئے جانے والے بیان پرغورکیاگیا
ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبرکی جانب سے محمدہاشم کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات اورقاتلوں کی گرفتاری
کی یقین دہانی خوش آئندہے۔ رابطہ کمیٹی
ہم انتظارکریں گے کہ محمدہاشم شہیدکے قاتلوں کوکب گرفتارکیاجائے گا۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے ہڑتال کافیصلہ واپس لینے سے متعلق رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
محمدہاشم شہیدکاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔الطاف حسین
محمدہاشم شہیدکی قربانی ایم کیوایم کی قربانیوں کی تاریخ کاحصہ بن چکی ہے جس کورہتی دنیاتک فراموش نہیں
کیاجاسکے گا۔الطاف حسین
کراچی ۔۔۔ 9 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک ہنگامی اجلاس اتوارکورات گئے ہواجس میں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکی جانب سے ایم کیوایم کے شعبہ اطلاعات فوٹوسیکشن کے کارکن محمدہاشم کے قتل کے بارے میں جاری کئے جانے والے بیان پرغورکیاگیا۔ اجلاس میں کہاگیاکہ ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکی جانب سے محمدہاشم کے سفاکانہ قتل کی جومذمت کی گئی ہے وہ خوش آئندہے۔اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کرائی جانے والی اس یقین دہانی پر بھی غورکیاگیاکہ محمدہاشم کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے گی اورمحمدہاشم کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے گااورکہیں بھی ہوں انہیں ڈھونڈنکال کرقرارواقعی سزادی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرزجنرل بلال اکبراس یقین دہانی کوخوش آئندقراردیااورڈی جی رینجرزکی یقین دہانی کے بعد پیر 10 اگست کی ہڑتال کے فیصلے کوواپس لے لیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم انتظارکریں گے کہ محمدہاشم شہیدکے قاتلوں کوکب گرفتارکیاجائے گا۔دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ہڑتال کافیصلہ واپس لینے سے متعلق رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔جناب الطاف حسین نے محمدہاشم کے سفاکانہ قتل کی مذمت کی اورشہیدکے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدہاشم شہیدکوشہادت کادرجہ عطاکرکے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ محمدہاشم شہیدکاخون رائیگاں نہیں جائے گا اوران کی قربانی بھی ایم کیوایم کی قربانیوں کی تاریخ کاحصہ بن چکی ہے جس کورہتی دنیاتک فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔
4/14/2026 12:44:17 PM
وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ازسرنو تشکیل کی جائے، ویٹو پاور ختم کی
...
13 Apr 2026
جنگیں مسائل کاحل نہیں ہوتیں، ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ا ورایران کے درم
...
11 Apr 2026
لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں ۔ عالمی برادری لبنان میں اسرائیل
...
11 Apr 2026
میں ایران امریکہ جنگ کے مستقل خاتمے اورخطے میں قیام امن کے سلسلے میں
...
11 Apr 2026
سکھر زون کے اپنے وفادار اور باہمت ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ
...
08 Apr 2026
وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اورپوری دنیا کوجواب دیں کہ اسرائی
...
08 Apr 2026
مہاجروں سمیت تمام محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد ج
...
06 Apr 2026
روز روز مرنے سے بہترہے کہ عوام حکمراں اشرافیہ کے ظلم سے نجات کے لئے
...
03 Apr 2026
ایران پر امریکہ او راسرائیل کے حملے …… جارحیت اوراقوام متحدہ کاکردار
...
03 Apr 2026
آج حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے پاکستان کے
...
02 Apr 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us