Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن اور نائن زیرو کے شعبہ فوٹو سیکشن کے رکن محمد ہاشم کا ماورائے عدالت قتل کھلا ظلم ہے۔ الطاف حسین


ایم کیوایم کے کارکن اور نائن زیرو کے شعبہ فوٹو سیکشن کے رکن محمد ہاشم کا ماورائے عدالت قتل کھلا ظلم ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/10/2015
ایم کیوایم کے کارکن اور نائن زیرو کے شعبہ فوٹو سیکشن کے رکن محمد ہاشم کا ماورائے عدالت قتل کھلا ظلم ہے۔ الطاف حسین
محمد ہاشم کا ماورائے عدالت قتل انصاف، قانون اور انسانی حقوق کا قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
محمدہاشم شہید کے ماورائے عدالت قتل کے سانحہ پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ الطاف حسین
تاجر، دکاندار اور ٹرانسپورٹرز حضرات محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سوگ میں آج بروز پیر اپنا کاروبار بند رکھیں۔ الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔ 9 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے شعبہ فوٹوسیکشن کے رکن محمدہاشم کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے اوراسے کھلاظلم قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ محمد ہاشم کا ماورائے عدالت قتل انصاف، قانون اورانسانی حقوق کاقتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطا ف حسین نے محمد ہاشم شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر میرادل خون کے آنسورورہاہے۔اس پر میں ہی نہیں بلکہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمد ہاشم شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے تاجروں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ محمد ہاشم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سوگ میں آج بروز پیر اپنا کاروبار بند رکھیں۔

12/10/2016 2:53:04 AM