Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اسکینڈل انتہائی شرمناک ہے، رابطہ کمیٹی


قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اسکینڈل انتہائی شرمناک ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/9/2015 1
قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اسکینڈل انتہائی شرمناک ہے، رابطہ کمیٹی
انسانیت سوز واقعہ میں ملوث تمام درندہ صفت افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی
بچوں پر جنسی تشدد کا واقعہ پنجاب ہی نہیں پورے ملک کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔9، اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کے شہرقصورمیں بچوں کے ساتھ جنسی تشددکے اسکینڈل کوانتہائی شرمناک قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث تمام درندہ صفت افرادکوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت پنجاب گڈگورنرننس کے بلند وبانگ دعوے کرتی ہے لیکن قصورمیں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اوران کی وڈیوبناکرانکے اہل خانہ سے بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرنے کاسلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے لیکن پنجاب کی حکومت اورپولیس وانتظامیہ نے ان سفا ک عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ قصورکی پولیس وانتظامیہ کے حکام اس واقعہ کوزمینوں کاتنازعہ قراردے کرسفاک عناصرکے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بچوں پر جنسی تشددکایہ واقعہ پنجاب پر ہی نہیں بلکہ ہمارے ملک کے ماتھے پر ایک بدنماداغ ہے اورجوعناصر بھی اس میں ملوث ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے متاثرہ بچوں اوران کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورافسوس کااظہارکیا۔

12/8/2016 4:02:23 PM