Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرکٹ اردو کامینٹری کے بانی منیر حسین کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس


کرکٹ اردو کامینٹری کے بانی منیر حسین کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 7/29/2013
کرکٹ اردو کامینٹری کے بانی منیر حسین کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
بطور اردو کامینٹیٹر کرکٹ میچوں میں منیر حسین کی عمدہ نمائندگی اور منفرد انداز لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گا ، الطاف حسین 
کرکٹ میں اردو کامینٹری کو متعارف کراکر مقام دلانے پر الطاف حسین کا منیر حسین مرحوم کو زبردست خراج عقیدت 
لندن۔۔۔29جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کرکٹ میں اردو کامینٹری کے بانی منیر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں ں نے کہا کہ منیر حسین مرحوم نے عالمی سطح پر کرکٹ میں اردو کامینٹری کو جس طرح متعارف کرایا اور اسے ایک مقام دلا کر جو خدمت کی ہے اس پر مرحوم بردست خراج عقیدت کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منیر حسین مرحوم نے کرکٹ کے میچوں میں بطور اردو کامینٹیٹر عمدہ نمائندگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی اردو کامینٹری کا منفرد انداز لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھ کی گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)

5/18/2024 1:33:32 PM