Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے سڑک چھاپ چھٹ بھیئے اپنی اوقات میں رہیں، قاسم علی رضا


تحریک انصاف کے سڑک چھاپ چھٹ بھیئے اپنی اوقات میں رہیں، قاسم علی رضا
 Posted on: 8/8/2015 1
تحریک انصاف کے سڑک چھاپ چھٹ بھیئے اپنی اوقات میں رہیں، قاسم علی رضا
قائد تحریک الطاف حسین ملک بھر کے مظلوم عوام کے متفقہ قائد ہیں،قاسم علی رضا
بعض سڑک چھاپ عناصر اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے الطاف حسین کے خلاف بیانات دے رہے ہیں،قاسم علی رضا
سیاسی مخالفت میں اپنے والدین کی غلط تربیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو چاند پر تھوکنے سے گریز کرنا چاہیے،قاسم علی رضا
لندن ۔۔۔8، اگست2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سڑک چھاپ چھٹ بھیئے اپنی اوقات میں رہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بکواس کرنا بند کردیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک بھر کے مظلوم عوام کے متفقہ قائد ہیں ، لاکھوں کروڑوں عوام ان سے والہانہ عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں لیکن بعض سڑک چھاپ عناصر اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے جناب الطاف حسین کے خلاف بیانات دیکر پرامن عوام کو اشتعا ل دلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ قاسم علی رضانے کہاکہ سیاسی مخالفت سب کا جمہوری حق ہے لیکن سیاسی مخالفت میں اپنے والدین کی غلط تربیت کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو چاند پر تھوکنے سے گریز کرنا چاہیے اور انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔


9/25/2016 5:31:32 PM