Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے لندن اور کراچی میں کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری


سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے لندن اور کراچی میں کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری
 Posted on: 8/3/2015 1
سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے لندن اور کراچی میں کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری 
لندن سیکریٹریٹ اور نائن زیروکراچی میں مہاجراکابرین کے کوائف نامے بہت بڑی تعداد میں موصول ہوچکے ہیں
متعصب اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی ومذہبی جماعتیں ، مہاجروں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کررہی ہیں، مہاجراکابرین
اس مقصد کیلئے مہاجروں کی منتخب نمائندہ جماعت اورقیادت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے، مہاجراکابرین
اپنی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پوری دنیا کوآگاہ کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، مہاجراکابرین
مہاجروں کی باعزت زندگی اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مہاجراکابرین

لندن ۔۔۔3،اگست2015ء
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کااظہار کیاجارہا ہے اور اس ضمن میں اپنے کوائف نامے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورنائن زیرو کراچی ارسال کیے جارہے ہیں۔ اب تک ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور نائن زیروکراچی کو سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے بہت بڑی تعداد میں کوائف نامے موصول ہوچکے ہیں ۔ کوائف نامے ارسال کرنے والے سینئر مہاجراکابرین میں ریٹائرد سرکاری افسر، بیوروکریٹ ، دانشور ، کالم نگار ، صحافی، ، شاعر ،مصنف، ادیب ،پروفیسرز،قانون داں، ڈاکٹرز ، انجینئرز اورتاجروں سمیت زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں ۔ مہاجراکابرین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سینئرمہاجرورلڈ کانگریس کے انعقادکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم یافتہ،تجربہ کار اور قانون پسند مہاجراکابرین ،اپنی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پوری دنیا کوآگاہ کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، مہاجروں کی باعزت زندگی ، حقوق کے حصول اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ سینئرمہاجراکابرین نے کہاکہ پاکستان کی متعصب اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی ومذہبی جماعتیں ، مہاجروں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں کررہی ہیں اور اس مقصد کیلئے مہاجروں کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم اورقیادت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ بزرگ مہاجراکابرین میدان عمل میں آئیں اور مہاجروں کے خلاف گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں۔سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے لندن اور کراچی میں کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

12/4/2016 8:26:00 PM