Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سراج الحق صاحب کوایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، قاسم علی رضا


سراج الحق صاحب کوایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، قاسم علی رضا
 Posted on: 8/3/2015 1
سراج الحق صاحب کوایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، قاسم علی رضا
سراج الحق پہلے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں سے جماعت اسلامی کے دیرینہ تعلقات کی وضاحت کریں، قاسم علی رضا
ایم کیوایم ، الطاف حسین کی قیادت میں آج بھی متحد ومنظم ہے، قاسم علی رضا
آئینی ، قانونی اور اسلامی اصولوں کے مطابق ہرقسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، قاسم علی رضا
لندن۔۔۔3، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضانے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق صاحب کوایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے اور، ایم کیوایم ،جناب الطاف حسین کی قیادت میں آج بھی متحد ومنظم ہے۔ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ سراج الحق ایم کیوایم سے استفسارکرنے کے بجائے پہلے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں سے جماعت اسلامی کے دیرینہ تعلقات کی وضاحت کریں۔ پاکستان کا بچہ بچہ اس حقیقت سے واقف ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے نامی گرامی دہشت گرد ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتارکیے جاچکے ہیں اور حال ہی میں سانحہ صفورا چورنگی میں بے گناہ اسماعلی برادری کے لوگوں کے قتل میں بھی جماعت اسلامی کی بغل بچہ تنظیم کے دہشت گرد ملوث ہیں ، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دہشت گردی کرنے اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کے جرم میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی جانی چاہیے تھی لیکن تعجب خیز بات یہ ہے کہ تمام ترثبوت وشواہد کے باوجودنہ تو جماعت اسلامی کے مرکز پر چھاپہ مارا جاتا ہے اور نہ ہی اسکے رہنماؤں کو گرفتارکیاجاتا ہے ۔جو اس بات کاثبوت ہے کہ جرائم کی بیخ کنی اور دہشت گردی کے خاتمے کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔قاسم علی رضا نے کہاکہ سراج الحق صاحب کوایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے ، قائد تحریک جناب الطاف حسین پانچ کروڑ مہاجروں سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کے متفقہ قائد ہیں ، ایم کیوایم ،جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے اور حق پرستی کی جدوجہد میں آئینی ، قانونی اور اسلامی اصولوں کے مطابق ہرقسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔

4/26/2024 5:23:27 PM