Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینیٹر مشاہد اللہ خان سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اظہار احمد خان


سینیٹر مشاہد اللہ خان سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اظہار احمد خان
 Posted on: 8/3/2015 1
سینیٹر مشاہد اللہ خان سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اظہار احمد خان
الطاف حسین نے اپنی تقریر میں بھارت کو بزدل اور بے غیرت قراردیا ہے شائد یہی بات مشاہد اللہ سید کو بہت بری لگی ہے، اظہاراحمد خان
جب حسن نواز مدد کیلئے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ رہے تھے اور پارلیمنٹ میں خواجہ آصف ،مسلح افواج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کررہے تھے اس وقت سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زبان پر تالے کیوں لگے ہوئے تھے؟اظہاراحمد خان
جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی آڑ میں بے گناہ مہاجروں کاسیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام کیا جارہاہے، اظہار احمد خان
لندن۔۔۔3، جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان نے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگی رہنما سب سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ایک بیان میں اظہار احمد خان نے کہا کہ جب وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز مدد کیلئے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ رہے تھے اور پارلیمنٹ میں خواجہ آصف، مسلح افواج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کررہے تھے اس وقت سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زبان پر تالے کیوں لگے ہوئے تھے؟اظہار احمد خان نے کہاکہ 19، جون 1992ء کی طرح ایک مرتبہ پھر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی آڑ میں بے گناہ مہاجروں کاسیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام کیا جارہاہے لیکن ظالموں اور ان کے سرپرستوں کو یاد رکھناچاہیے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ظالموں کو عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا ۔اظہار احمد خان نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے نہ تو بھارت سے مدد مانگی ہے اور نہ ہی نیٹو یا اقوام متحدہ کی فوج کودعوت دی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنی تقریر میں بھارت کو بزدل اور بے غیرت قراردیا ہے شائد یہی بات مشاہد اللہ سید کو بہت بری لگی ہے۔

4/26/2024 8:29:48 PM