Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرویزرشیدجیسے لوگ پاکستان کی سرزمین پر بوجھ ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی


پرویزرشیدجیسے لوگ پاکستان کی سرزمین پر بوجھ ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 8/3/2015 1
پرویزرشیدجیسے لوگ پاکستان کی سرزمین پر بوجھ ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی 
پرویزرشیدجیسے لوگ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تو مجرمانہ خاموشی اختیارکرتے لیکن ہمیشہ ظالموں کی حمایت میں نکل آتے ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی 
پرویزرشیدمیں اگرزرا برابربھی اخلاقی جرات ہوتی تووہ قائدتحریک الطاف حسین کو تنقید کرنے کے بجائے ماورائے عدالت قتل ، بلاجوازگرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کانوٹس لیتے
مظالم کے خلاف آوازاٹھانے پرپرویزرشیدنے قائدتحریک الطاف حسین کے بار ے میں متعصبانہ خیالات کااظہارکرکے ثابت کردیاکہ وہ خودظالموں کی صف میں شامل ہیں
لندن ۔۔۔ 3 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدکے بیان کوسراسر بیہودہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پرویزرشیدجیسے لوگ پاکستان کی سرزمین پر بوجھ ہیں جوایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اورمظلوم مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تو مجرمانہ خاموشی اختیارکرتے ہیں لیکن جب ایم کیوایم ان مظالم پر صدائے احتجاج بلندکرتی ہے توان جیسے لوگ ہمیشہ ظالموں کی حمایت میں نکل آتے ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پرویزرشیدمیں اگرزرا برابربھی اخلاقی جرات ہوتی تووہ قائدتحریک الطاف حسین کو تنقید کرنے کے بجائے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، انکی بلاجوازگرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کانوٹس لیتے اور ان میں ملوث پولیس ورینجرزکے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کراتے لیکن مظالم کے خلاف آوازاٹھانے پرپرویزرشیدنے قائدتحریک الطاف حسین کے بار ے میں اپنے متعصبانہ خیالات کااظہارکرکے ثابت کردیاکہ وہ خودظالموں کی صف میں شامل ہیں۔ 

4/20/2024 12:50:38 AM