Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی، الطاف حسین


کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی، الطاف حسین
 Posted on: 8/2/2015 1
کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی، الطاف حسین
پاکستان میں مہاجروں کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں، الطاف حسین
ہمارے پاس ایک ایک مظالم کے ثبوت وشواہد موجود ہیں، جب بھی غیرملکی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے گا
تو یہ تمام ثبوت وشواہد پیش کیے جائیں گے، الطاف حسین
آج بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی ایم کیوایم کے مؤقف کی تائید کررہے ہیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی
کی آڑ میں ایم کیوایم جیسی لبرل اور روشن خیال جماعت کو نشانہ بنایاجارہا ہے، الطاف حسین
نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔2، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔ اتوار کے روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ 21 ویں صدی میں جبکہ پوری دنیا گلوبل ولیج میں تبدیل ہوچکی ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعہ دنیا کے ایک سرے میں ہونے والے واقعہ کی خبرمنٹوں سیکنڈوں میں دنیا کے دوسرے سرے تک پھیل جاتی ہے ان حالات میں حقائق کو دنیا سے چھپایا نہیں جاسکتا اور آج بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی ایم کیوایم کے مؤقف کی تائید کررہے ہیں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی آڑ میں ایم کیوایم جیسی لبرل اور روشن خیال جماعت کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں اور ہم ان مظالم کے خلاف جمہوری انداز میں آواز بلند کررہے ہیں ،ہمارے پاس ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنوں پر ڈھائے جانے والے ایک ایک مظالم کے ثبوت وشواہد موجود ہیں، جب بھی غیرملکی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے گا تو یہ تمام ثبوت وشواہد پیش کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی ۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام سے کہاکہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رکھیں ۔ جناب الطاف حسین نے مشکل اور کھٹن حالات میں ہمت وجرات اورثابت قدمی کے مظاہرے پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

4/19/2024 1:03:27 PM