Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کے سیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام میں شریف برادران بھی برابر کے شریک ہیں، رابطہ کمیٹی


مہاجروں کے سیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام میں شریف برادران بھی برابر کے شریک ہیں، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 8/2/2015 1
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام میں شریف برادران بھی برابر کے شریک ہیں، رابطہ کمیٹی
قائد تحریک الطاف حسین نے سچائی بیان کرکے پانچ کروڑ مہاجروں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے، رابطہ کمیٹی
شہبا زشریف ، قوم کو جواب دیں کہ کراچی آپریشن کیلئے آج تک مانیٹرنگ کمیٹی کیوں تشکیل نہیں دی گئی؟
بانیان پاکستان کی اولادوں کو مسلسل غیرقانونی اورغیرانسانی ظلم کا نشانہ بناکر کیا پاکستان دشمنی کامظاہرہ نہیں کیاجارہا؟
جب قانون نافذ کرنے والے اور حکومت اپنے ہی شہریوں کی جان ومال کی دشمن بن جائے تو 
ظلم کا شکار مہاجر عوام کو انصاف کون فراہم کرے گا؟رابطہ کمیٹی
ہم مذہب اورہم وطن شہریوں پر مظالم کی حمایت کرنے والے خود پاکستان کے سب سے بڑے دشمن اور بدمعاش ہیں، رابطہ کمیٹی
انشاء اللہ بہت ظالموں اور ان کا ساتھ دینے والوں کو انجام عبرتناک ہوگا،رابطہ کمیٹی
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بیان پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
کراچی ۔۔۔2، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں محب وطن مہاجروں کے سیاسی ، معاشی اور جسمانی قتل عام میں شریف برادران بھی برابر کے شریک ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ظالموں کو عبرتناک انجام کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بیانات شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سچائی بیان کرکے پانچ کروڑ مہاجروں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو کچلنے کی سازش کی جارہی ہے اورمہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں لیکن اس ظلم کے خلاف میاں شہبازشریف اور سرفراز بگٹی کو ایک لفظ تک بولنے کی توفیق نہیں ہوئی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم مذہب اورہم وطن شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی حمایت کرنے والے خود پاکستان کے سب سے بڑے دشمن اور بدمعاش ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت اپنے شہریوں کی جان ومال کی دشمن بن جائے تو ظلم کا شکار مہاجر عوام کو انصاف کون فراہم کرے گا؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے عزت سے جینے اور عزت سے مرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور انشاء اللہ بہت ظالموں اور ان کا ساتھ دینے والوں کو انجام عبرتناک ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میاں شہبا زشریف ، قوم کو جواب دیں کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی باربار یقین دہانیوں کے باوجود کراچی آپریشن کیلئے آج تک مانیٹرنگ کمیٹی کیوں تشکیل نہیں دی گئی؟ میاں شہبازشریف کو کراچی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ رہنماؤں ، ذمہ داروں اور کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریاں، حراست کے دوران ان پرکیا گیابہیمانہ تشدد،گرفتارشدہ کارکنان کی گمشدگی اوربے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کیوں دکھائی نہیں دیئے؟ بانیان پاکستان کی اولادوں کو مسلسل غیرقانونی اورغیرانسانی ظلم کا نشانہ بناکر کیا پاکستان دشمنی کامظاہرہ نہیں کیاجارہا؟ شہبازشریف ،خواجہ آصف کی جانب سے مسلح افواج کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر کیوں خاموش رہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عدالت کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اسیررکن قمرمنصور کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال بھیجنے کا حکم دینے کے باوجود انہیں کو علاج ومعالجہ کی سہولت سے محروم رکھنے کاعمل کیا توہین عدالت نہیں ہے؟ اور توہین عدالت کے اس عمل پر میاں شہباز شریف کی زبان پر کیوں تالے لگے ہوئے ہیں؟ 

4/23/2024 9:24:02 PM