Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرز اور پولیس نے ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا


کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرز اور پولیس نے ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا
 Posted on: 8/1/2015 1
کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرز اور پولیس نے ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا
گرفتار شدگان میں ایم کیوایم لیبر ڈویثرن صدر پوسٹ آفس یونٹ کمیٹی کے رکن سمیت ملیر، گلستان جوہر اور گلبہار ناظم آباد سکیڑ کے سات کارکنان شامل ہیں 
مختلف علاقوں سے رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلا جواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور تمام گرفتار شدگان کو فوری رہا کرایا جائے 
ایم کیوایم کے رہنماؤں ،ذمہ داروں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاریاں اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم دشمنی میں شہریوں کے بنیادی آئینی قانونی اور انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جارہے ہیں
انسانی حقوق کی تنظیمیں غیر قانونی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں ،رابطہ کمیٹی
لندن۔۔یکم اگست 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں سے رینجرز او رسادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روز رینجر ز اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایم کیوایم لیبر ڈویثر ن صدر پوسٹ آفس یونٹ کمیٹی کے رکن سمیت ملیر، گلستان جوہر اور گلبہار ناظم آباد سکیڑ کے سات کارکنان کو بلا جواز گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے رات گئے ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 98کے کارکنان طاہر احمد خان ولد ظہور احمد خان اور سلیمان خان ولد عبدالحفیظ کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ جبکہ گلبہار ناظم آباد سیکٹر یونٹ 185کے کارکن شعیب الدین ولد شمس الدین کو کرائم برانچ کے اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ، اسی طرح رینجر ز نے صدر پوسٹ آفس پر چھاپہ مارکر وہاں سے ایم کیویم لیبر ڈویثرن کی یونٹ کمیٹی کے رکن ریحان شبیر ولد سید شبیر حسین ،افسار ولد مختاراور مشرف کو گرفتار کرلیا،اس وقت یہ کارکنان دفتری کام میں مصروف تھے اسی طرح ایم کیوایم گلستان جوہر یونٹ Dکے کارکن عامر علی ولد عاشق علی سوسائٹی نورانی کباب کے قریب موٹر میکنک شاپ پر اپنی موٹر سائیکل ٹھیک کروارہے تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں ،ذمہ داروں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاریاں اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے،ایم کیوایم کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا جارہا ہے ،اس طرح آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور ایم کیوایم دشمنی میں شہریوں کے بنیادی آئینی قانونی اور انسانی حقوق بری طرح پامال کئے جارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ چھاپے گرفتاریاں نہ تو حق پر ست کارکنان وعوام کے حوصلے پست کر سکتی ہیں اور نہ ہی ایم کیوایم کو اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعہ حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سند سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیا جائے اور تمام گرفتار شدگان کوفوری رہا کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر قانونی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں ۔

4/26/2024 8:14:41 AM