Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈیلاس میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 19ویں تین روزہ سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل ہوگئیں


ڈیلاس میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 19ویں تین روزہ سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل ہوگئیں
 Posted on: 7/31/2015
ڈیلاس میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 19ویں تین روزہ سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل ہوگئیں
کنونشن کاآغاز ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق آج شام چھ بجے ہوگا
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ہفتہ یکم اگست کوکنونشن سے بذریعہ فون انتہائی اہم اورسنسنی خیز خطاب کریں گے
کنونشن میں شرکت کیلئے ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل لندن سے ڈیلاس پہنچ گئے
سابق سینیٹربابرغوری، رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت ، ارکان سندھ اسمبلی ارم فاروقی اورعدنان احمد بھی ڈیلاس پہنچے ہیں
امریکہ کی تمام ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی آمدکاسلسلہ جاری ہے
ڈیلاس ۔۔۔ 31 جولائی 2015ء
ڈیلاس میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 19ویں تین روزہ سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔کنونشن کاآغاز ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے ہوگا۔ ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور مقامی یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کنونشن کے انتظامات کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔کنونشن میں شرکت کیلئے ایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت ،رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل لندن سے ڈیلاس پہنچ گئے ہیں۔جبکہ سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن سابق سینیٹربابرغوری،حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت ، ارکان سندھ اسمبلی ارم فاروقی اورعدنان احمدبھی پاکستان سے ڈیلاس پہنچے ہیں۔ علاوہ ازیں کنونشن میں شرکت کیلئے امریکہ کی تمام ریاستوں کے چیپٹرز سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی بڑی تعدادمیں ڈیلاس پہنچ گئے ہیں جبکہ امریکہ کے دوردرازعلاقوں سے لوگوں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے ۔ کنونشن میں شرکت کیلئے کینیڈا سے بھی ایم کیوایم کے ذمہ داران ڈیلاس پہنچ رہے ہیں۔ کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں کارکنوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہاہے۔یہ سالانہ کنونشن تین روزتک جاری رہے گا۔کنونشن میں امریکہ کی تمام ریاستوں کے یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان ،وہاں آباد پاکستانی عمائدین ،صحافی، قلمکار ،دانشوراورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔کنونشن کا موضوع ’’ نئے صوبوں کاقیام ۔۔۔ پاکستان کااستحکام ‘‘ ہے ۔ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کنونشن کے دوسرے روز یعنی ہفتہ یکم اگست کو لندن سے بذریعہ فون انتہائی اہم خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں انتہائی اہم اور سنسنی خیز انکشافات کریں گے۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی شام 4بجے اورلندن کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات 10بجے ہوگا۔ جبکہ اس وقت پاکستان میں اتوارکی صبح کے 2بجے ہوں گے۔جناب الطاف حسین کایہ اہم خطاب ایم کیوایم کے ویب ٹی وی live.mqm.org http:// پرپوری دنیامیں براہ راست دیکھاجاسکے گا ۔ 

4/26/2024 1:58:18 AM