Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے لندن سیکریٹریٹ رابطوں اور کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری


سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے لندن سیکریٹریٹ رابطوں اور کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری
 Posted on: 7/31/2015
سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے لندن سیکریٹریٹ رابطوں اور کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری
جمعرات کو دنیا بھر میں مقیم سینئر مہاجر اکابرین کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ رابطہ، رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو
سینئر مہاجر اکابرین کی جانب سے سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار 
مہاجروں کے آئینی، قانونی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف منظم اور مؤثر حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے، مہاجر اکابرین
سینئر مہاجر ورل کانگریس کا قیام دنیا بھر میں بسنے والے مہاجروں کے دلوں کی آواز ہے، مہاجر اکابرین
لندن۔۔۔31،جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی اپیل پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کیلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطوں اور کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پروفیسرز،بیوروکریٹس ، کالم نگاروں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر مہاجراکابرین نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اپیل پر سینئرمہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم کئی سینئر مہاجراکابرین نے اپنے کوائف نامے بذریعہ ای میل ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ ارسال کیے ہیں ۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر مہاجر دانشوروں نے سینئر مہاجر ورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے بانیان پاکستان کی اولادوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف منظم اور مؤثر حکمت عملی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے مہاجراکابرین نے کہاہے کہ سینئر مہاجرورلڈ کانگریس کا قیام دنیا بھرمیں بسنے والے مہاجروں کے دلوں کی آوازہے اور سینئر مہاجر اکابرین حقوق کی اس جدوجہد میں ہرممکن کردارادا کرنے کیلئے تیارہیں۔

4/19/2024 4:32:15 PM