Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، رکن رابطہ کمیٹی اسلم شاہ آفریدی


بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، رکن رابطہ کمیٹی اسلم شاہ آفریدی
 Posted on: 7/31/2015
بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم بھر پور طریقے سے حصہ لے گی، رکن رابطہ کمیٹی اسلم شاہ آفریدی
ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔31، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم بھر پور طریقے سے حصہ لے گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، ذمہ داران و کارکنان بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں تمام کام مکمل رکھیں اور عوامی رابطے شروع کردیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ماضی کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں تما م قومیتوں کے عوام نے ایم کیوایم کے امیداوروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کروایا ہے جو جناب الطاف حسین پر عوام کے اعتماد کا کھلا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ایم کیوایم کو ریاستی آپریشن کے نام پر ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، کارکنان و ذمہ داران کے گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ شہر اور ملک کی تمام خرابیوں کی جڑ ایم کیوایم ہے اور یہ تاثر بھی دراصل اس لئے پیدا کیاجارہا ہے تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کو کامیابی حاصل کرنے سے روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد اصولی ہے اور جناب الطاف حسین اس جدوجہد سے کسی طور پر دستبردار نہیں ہوں گے اور جناب الطاف حسین کے ساتھ جدوجہد میں ذمہ داران و کارکنان ساتھ ساتھ ہیں اور کسی بھی ظلم و ستم کے ہتھکنڈے کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔ رکن رابطہ کمیٹی اسلم شاہ آفریدی نے ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ متحرک رہیں اور قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے خطابات اور بیانات کا بغور مطالعہ کریں۔ 

4/25/2024 7:30:03 PM