Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ 19واں سالانہ کنونشن کل بروزجمعہ امریکہ کے شہرڈیلاس میں شروع ہوگا


ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ 19واں سالانہ کنونشن کل بروزجمعہ امریکہ کے شہرڈیلاس میں شروع ہوگا
 Posted on: 7/30/2015
ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ 19واں سالانہ کنونشن کل بروزجمعہ امریکہ کے شہرڈیلاس میں شروع ہوگا
کنونشن سے ہفتہ یکم اگست کوایم کیوایم کے قائد الطاف حسین لندن سے بذریعہ فون خطاب کریں گے
کنونشن میں امریکہ کی تمام ریاستوں کے ذمہ داران وکارکنان ،پاکستانی عمائدین ،صحافی، قلمکار،دانشوراورمختلف 
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے
ایم کیوایم امریکہ کے سالانہ کنونشن کاموضوع ’’ نئے صوبوں کاقیام ۔۔۔ پاکستان کااستحکام ‘‘ ہے 
کنونشن میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تیارکی گئی دستاویزی فلم بھی پیش کی جائے گی
واشنگٹن ۔۔۔ 30 جولائی 2015ء 
ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ 19واں سالانہ کنونشن کل بروزجمعہ 31 جولائی سے امریکہ کے شہرڈیلاس میں شروع ہوگاجوتین روزتک جاری رہے گا۔ کنونشن سے ہفتہ یکم اگست کوایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین لندن سے بذریعہ فون خطاب کریں گے۔ کنونشن میں امریکہ کی تمام ریاستوں کے یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان ،وہاں آبادپاکستانی عمائدین ،صحافی، قلمکار،دانشوراورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔کنونشن کا موضوع ’’ نئے صوبوں کاقیام ۔۔۔ پاکستان کااستحکام ‘‘ ہے ۔ جمعہ کی شام کوکنونشن کا آغاز ہوگاجس کے افتتاحی سیشن میں مہمانوں کاتعارف ہوگااورکنونشن کے مجلہ کااجراء کیاجائے گا۔ دوسرے سیشن میں ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ تمام ونگزاورچیپٹرزکی میٹنگ، تنظیمی امتحان اورخصوصی مہمانوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔یکم اگست کوکنونشن کا دوسرا روز ہوگاجس کے پہلے سیشن میںیوتھ، خواتین اورچیپٹرانچارجزاپنی اپنی پریزینٹیشن دیں گے ۔ پہلے سیشن کے اختتام پر ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف ایک مظاہرہ کیاجائے گا۔ جس کے بعدجنرل سیشن ہوگا جس میں ذمہ داران وکارکنان کے ساتھ ڈیلاس اور دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد باشندے شریک ہوں گے۔ہفتہ کواس جنرل سیشن سے مقامی وقت کے مطابق شام چاربجے قائدتحریک الطاف حسین لندن سے بذریعہ فون خطاب کریں گے ۔اس موقع پر پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تیارکی گئی دستاویزی فلم بھی پیش کی جائے گی۔ عشائیہ کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9بجے ملازمت اورکاروبار،کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل اورسیاسی آگاہی کے بارے میں ورکشاپ ہوگا۔ دوسرے روز کے اختتامی سیشن میں ایم کیوایم امریکہ کی تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا۔ اتوار2 اگست کوکنونشن کاتیسرا اورآخری دن ہوگا۔تیسرے روز مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی اسنادتقسیم کی جائیں گی اوریونٹوں کی کمیٹیوں اور چیپٹرز کی تنظیم نو بھی کی جائے گی۔

MQM USA 19th Annual Convention 2015 in Dallas

Day I Friday- 31st July

Session I

a) 5:00 pm – Convention Assembly
v  Convention Inauguration
v  Convention Souvenir (Mujalla)Inauguration
v   Introduction of participants

b) 7:00 pm-Dinner

Session II

a) 8:00 pm - Wings meeting with C.O.C
b) 8:30 pm – Chapter’s meeting with C.O.C
c) 9:30 pm- Tanzeemi Exam Session - 30 minutes
d) 10:00 pm – Interaction with special guests and discussion on current political situation
e) 12:00 pm – End of the day one



Day II Saturday- 1st Aug

Session III

a) 9:00 am – Breakfast
b) 10:00 am- Given topics presentations by Youth
c) 10:30 am-Given topics presentations by Women
d) 11:00 am-Chapter in charges given topics presentation
e) 12:00 pm- Session over
f) 1:00 pm – Symbolic Protest at Public Hall
g) 2:00 pm – Lunch at Public Gathering Hall


Session IV

a) 3:00 pm Public Gathering
v  MQMUSA Office bearers speeches
v  MQM USA VDO documentary about More provinces

b) 4:00 pm - Quaid-e-Tehreek Altaf Hussain bhai’s Public address
Approximately 5:30 pm Session IV will be over


Session V

a) 5:30-7:30 pm-Tarana Evening
b) 7:30-8:30 pm-Break
c) 8:30 pm-9:30 Dinner at Convention Hotel
d) 9:30 pm- Work Shops
v  Job and business
v  Communication & Media Cell
v  Political Awareness Committee

e) 10:30 pm – MQM USA over view by C.O
f) 11:00 pm – Over view by senior Deputy Convener MQM
v  International Secretariat overview
v  MQM USA Convention remarks
v  Future Directions for MQM USA

g) 12:00 pm – End of Session


Day III Sunday – 2nd Aug

Session VI

a) 10:00 am – Brunch
b) 11:00 am – Award and Certificate Ceremony
c) 11:30 am-Re-organization or re-validation - If needed
v   Chapters
v   Helping Committees
v   Wings
v  C.O.C

d) 12:30 pm – Thanks & See off by C.O
End of the 19th Annual Convention of MQM USA
Departures.

4/19/2024 11:28:23 PM