Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور کو اب تک آغا خان اسپتال میں ایم آر آئی کرانے کیلئے نہیں لے جایا گیا ، صدر ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی محفوظ یار خان


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور کو اب تک آغا خان اسپتال میں ایم آر آئی کرانے کیلئے نہیں لے جایا گیا ، صدر ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی محفوظ یار خان
 Posted on: 7/30/2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور کو اب تک آغا خان اسپتال میں ایم آر آئی کرانے کیلئے نہیں لے جایا گیا ، صدر ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی محفوظ یار خان 
قمر منصور کے وکلاء نے معزز عدالت میں درخواست دائر کرکے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ قمر منصور کو آغا خان اسپتال میں طبی معائنہ کیلئے لے جانے کے حکم پر عمل درآمد کرائیں، محفوظ یار خان 
قمر منصور کو طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں حائل کرنا قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے، محفوظ یار خان 
کراچی ۔۔۔30، جولائی 2015ء 
انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر IIکراچی کی جج محترمہ خالدہ یاسین نے مورخہ 22-07-2015کو نظر بند قمر منصور کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ 7روز کے اندر ان کے میڈیکل ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ان کا علاج جاری رکھاجائے ۔ اس سلسلے میں قمر منصور کے وکلاء ایم جیوانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں ایک درخواست دی جس پر عدالت نے حکم صادر فرمایا اور سپرنٹنڈنٹ جیل کراچی کو ہدایت دی کہ وہ قمرمنصور کی MRIآغا خان اسپتال سے اُ ن کے خرچے پر کروائیں۔ عدالت کا حکم موصول ہونے کے بعد 2مرتبہ 28اور 29تاریخ کو آغا خان کے ماہر نیرو سرجن سے وقت لیا گیا اور MRIکیلئے صبح 2بجے 30جولائی کا وقت مقرر کای گیا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بیورو کریسی کے سرخ فیتے کی وجہ سے اب تک اُ ن کو آغا خان اسپتال میں معائنہ کیلئے پیش نہیں کیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے سپر ٹنڈنٹ پولیس سیکورٹی محمد یعقوب المانی کو اسٹرونگ پولیس اسکواڈ کیلئے خط لکھا تاکہ نظر بند قمر منصور کو آغا خان میں معائنہ کیلئے پیش کیاجاسکے جس کے جواب میں مورخہ 28جولائی کو ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس سیکورٹی نے جواب لکھا جس میں کہا گیا وہ نظر بند قمر منصور کو جیل سے اسپتال لے جانے میں مدد گار ثابت نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ اُ ن کا یونٹ صرف انڈر ٹرائل کیلئے ہی سیکورٹی فراہم کرتا ہے ۔ 29جولائی 2015ء کو سپر نٹنڈنٹ سینٹرل پریزن کراچی کو عدالت کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا جس میں حالات بیان کئے گئے ۔ نظر بند قمر منصور کے وکلاء نے معزز عدالت میں کل 29جولائی کو ایک درخواست دائر کرکے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ قمر منصور کی آغا خان اسپتال میں لے جانے کے حکم پر عمل درآمد کرائیں کیونکہ ادارے قانونی منہ شگافیو کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے رو گردانی کررہے ہیں اور نظر بند قمر منصور کو طبی سہولت کی فراہمی کے راستے میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں جو قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے جس کیلئے مناسب وقت پر قانونی کارورائی کا حق نظر بند اور اُس کا خاندان محفوظ رکھتا ہے ۔ 

4/25/2024 7:42:40 AM