Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام کراچی میں ایم کیو ایم پرریاستی آپریشن کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتال و مظاہرہ


ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام کراچی میں ایم کیو ایم پرریاستی آپریشن کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتال و مظاہرہ
 Posted on: 7/28/2015
ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام کراچی میں ایم کیو ایم پرریاستی آپریشن کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتال و مظاہرہ 
مہاجروں کی نسل کشی رکوانے کے کئے اقوام متحدہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے ۔محمد ارشد حسین
نیویارک : 28؍ جولائی 2015ء 
کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن، کارکنوں کے اغوا اور ان کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیو ایم نیویارک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتاک و مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین ، ممبر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی گل محمد، ممبر سینٹرل ہیلپنگ کمیٹی محمد خورشید الحق ، چیپٹر انچارجز محمد فہیم ، سید کمال انجم ، اراکین کمیٹی و ہمدردوں سمیت ایم کیو ایم نیوجرسی کے انچارج شان ھاشمی ، فیلاڈیلفیا ایڈوائزری کمیٹی کے انچارج محفوظ حیدری سمیت کارکنوں و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان پرریاستی جبر و تشدد ، ماورائے عدالت قتل اور امن و امان کے نام پر ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے شروع کئے گئے ریاستی آپریشن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہلاک ہونے والے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور غیر اعلانیہ آپریشن کے کلمات درج تھے۔ اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم مریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل، اغوا برائے تاوان کیا گیا اور ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے گھناؤنے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے لیکن پھر بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور سیکوریٹی ادارے 5 کروڑ مہاجروں کے استحصال اور قتل عام میں برابر کے شریک ہیں اور مہاجر قوم اب اپنی بقاکے لئے عالمی برادری کی جانب دیکھنے پر مجبور ہے، انہوں نے مزید کہاکہ آج کے مظاہرے کا مقصد امریکہ سمیت بین القوامی برادی کی توجہ مہاجروں کی حالت زار کی طرف مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون، امریکی سینیٹ اور کانگریس کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ مہاجروں کی نسل کشی رکوانے کے لئے پاکستانی حکومت اور ریاست پر اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔مظاہرے کے شرکاء نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کے وہ مہاجر قوم کا مقدمہ بین الاقوامی فورم پر پوری شدت کے ساتھ اٹھاتے رہیں گے اور کسی صورت مہاجر حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ بھوک ہڑتال کاکا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران اس بات کااعادہ کیا گیا کہ اگر ایم کیو ایم کے خلاف جاری آپریشن بند نہ کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مزید شہروں تک پھیل جائیگا۔ آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی ، شہیدوں کے لئے مغفرت اور مہاجر قوم کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کی گئی۔ 

4/25/2024 1:00:47 PM