Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بھارت کے سابق صدر اور عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جےعبدالکلام کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارتعزیت


بھارت کے سابق صدر اور عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جےعبدالکلام کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارتعزیت
 Posted on: 7/27/2015
بھارت کے سابق صدر اور عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جےعبدالکلام کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارتعزیت
ڈاکٹر عبد ا لکلام نے سائنس کے شعبہ میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ نمایاں ہیں۔ الطاف حسین
ڈاکٹراے پی جےعبدالکلام کے انتقال سے دنیا ایک بہت بڑے سائنسداں سے محروم ہوگئی ہے۔ الطاف حسین
لندن۔۔27جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بھارت کے سابق صدر اوردنیا کے عظیم سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اوردلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالکلام نے سائنس کے شعبہ میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ نمایاں ہیں۔اگرچہ ڈاکٹرعبدالکلام ایک بہت بڑے سائنسداں تھے لیکن اس کے باوجود ان میں تکبر یا غرور بالکل بھی نہیں تھا ،بحیثیت انسان وہ نہایت سادہ طبیعت کے مالک اورخوش اخلاق تھے،وہ عزت آبرو اورتہذیب ورواداری کا شاندار نمونہ تھے ۔ وہ بچوں میں بچوں کی طرح ،یوتھ میں یوتھ کی طرح اور بڑوں میں بڑوں کی طرح بن جایا کرتے تھے ۔ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے انتقال سے دنیا خصوصاً مسلم امہ ایک بہت بڑے سائنسداں سے محروم ہوگئی ہے اور ان کا خلابرسوں پر نہیں ہوسکتا ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعبدالکلام کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سوگواران ،تمام پسماندگان اورچاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔

4/23/2024 7:42:53 PM