Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان اور انکے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے کھلی جارحیت ہے، رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے کارکنان اور انکے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے کھلی جارحیت ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/26/2015
ایم کیوایم کے کارکنان اور انکے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے کھلی جارحیت ہے، رابطہ کمیٹی
رینجر ز او ردیگر خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایم کیوایم معمار سیکٹر یونٹ 33-Bکے جوائنٹ انچار ج محمد وقار اور بلدیہ سیکٹر کے یونٹ 117کے کارکنان تنویر احمد اور عمران احمد کو گرفتار کرلیا، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کاکارکن ہونا یا الطاف حسین کی قیادت میں پرامن جدوجہد کرنا پاکستان میں جرم بنادیا گیا ہے ،رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے خلاف جاری پرتشدد اور بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایا جائے،مطالبہ
چھاپوں کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان او رہمدردوں کے گھر وں پر توڑ پھوڑ اور اہل خانہ کے ساتھ بد تمیزی کی جارہی ہے 
کراچی ۔۔۔26جولائی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز ،پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس کاری اہلکاروں کی جانب سے کراچی بھر میں ایم کیوایم کے کارکنوں ، ہمدردوں او ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں کی پر زور مذمت کر تے ہوئے اسے کھلی ریاستی جارحیت قرار دیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیوایم کاکارکن ہونا یا الطاف حسین کی قیادت میں پرامن جمہوری جدوجہد کرنا جرم بنادیا گیا ہے ۔ رینجر ز نے کراچی کو مفتوحہ کراچی بناکر ریاستی ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ، غیر قانونی چھاپوں کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان او رہمدردوں کے گھر وں پر توڑ پھوڑ کی جارہی ہے اور اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی ی کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ روز رینجرز اہلکاروں نے علی الصبح ایم کیوایم معمار سیکٹر یونٹ 33-Bکے جوائنٹ انچار ج محمد وقار کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیااسی طرح رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیوایم بلدیہ سیکٹر کے یونٹ 117کے کارکنان تنویر احمد اور عمران احمد کے گھروں پر چھاپہ ما ر کر نہ صرف انہیں بلا جواز گرفتار کر لیا بلکہ ان کے اہل خانہ اوراہل محلہ کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں اور نائن زیرو پر غیر قانونی چھاپے مار کر رابطہ کمیٹی کے رکن قرم منصور سمیت سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور حراست ک دوران انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف صدر پاکستان ممنون حسین او روزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ سندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے خلاف جاری بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایا جائے اور تما گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کرایا جائے ۔ 

4/25/2024 4:09:17 PM