Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی اور غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب کی ضمانت ہے۔ الطاف حسین


ایم کیوایم ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی اور غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب کی ضمانت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2015
ایم کیوایم ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی اور غریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب کی ضمانت ہے۔ الطاف حسین
ملک بھر میں غریب ہاری، کسان، مزدور اور متوسط طبقہ کے عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں
ایم کیوایم کو ملک بھر میں پھیلنے سے روکنے کچلنے کیلئے 19 جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا
تمام تر مظالم کے باوجود ہم نے 26 جولائی 1997ء کو مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا
ایم کیوایم کو کچلنے اور اسے روکنے کے مقصد کے تحت اس کے خلاف آج بھی ریاستی آپریشن جاری ہے
حالات چاہے جیسے بھی ہوں ثابت قدمی اور مستقبل مزاجی کے ساتھ حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے 
مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنے کے 18 سال مکمل ہونے پر کارکنان اور حق پرست عوام کو الطاف حسین کی مبارکباد
لندن۔۔۔ 26، جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مہاجرقومی موومنٹ کومتحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنے کے 18سال مکمل ہونے پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورملک بھرکے حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اس موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا، جس کی قیادت جاگیردارطبقہ سے نہیں بلکہ مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہے۔ ایم کیوایم نے اگرچہ مہاجروں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہدکاآغازکیااور مہاجروں کوحقوق کیلئے متحد کیا لیکن جب ہم نے یہ دیکھاکہ ملک بھرمیں غریب ہاری، کسان، مزدوراورمتوسط طبقہ کے عوام بھی مراعات یافتہ طبقہ کے ہاتھوں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں توہم نے ایم کیوایم کادائرہ پورے ملک میں پھیلاناچاہااوریہ اعلان کیا کہ14اگست 1992ء کو مہاجرقومی موومنٹ کو ’’متحدہ قومی موومنٹ ‘‘ میں تبدیل کردیاجائے گالیکن اس سے قبل ہی ایم کیوایم کوملک بھرمیں پھیلنے سے روکنے اوراس کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے 19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیاگیاجس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو شہید کردیا گیا اور ظلم وستم کابازارگرم کیاگیا۔ تمام ترمظالم کے باوجود ہم نے 26جولائی 1997ء کومہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا۔ جدوجہد کرتے رہے ۔تمام ترریاستی مظالم ، سازشوں اور پروپیگنڈوں کے باوجودآج سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان ، آزادکشمیراورشمائلی وقبائلی علاقہ جات میں ایم کیوایم کے چاہنے والے موجود ہیں جوملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اورنظام میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ہی فرسودہ نظام کی تبدیلی اورغریب ومتوسط طبقہ کے انقلاب کی ضمانت ہے اسی لئے ایم کیوایم کوملک بھرمیں پھیلنے سے روکنے کے مقصدکے تحت اس کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے ، ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے و گرفتاریوں ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں اور ایم کیوایم کو کتنے ہی زہریلے پروپیگنڈوں کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے مجھے یقین ہے کہ کارکنان اور حق پرست عوام کٹھن حالات سے نہیں گھبرائیں گے اورثابت قدمی اور مستقبل مزاجی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ 

4/18/2024 12:19:50 PM